
بارش کی علامتی تصویر/ یو این آئی
دہلی-این سی آر میں آئندہ کچھ دنوں تک گرمی اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج دہلی میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اب 11 اور 12 جون کو بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران آج آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، گرج-چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے کا امکان ہے اور موسم خشک رہے گا۔ وہیں اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 دنوں میں مانسون کے مہاراشٹر، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور شمال مشرق کے دیگر حصوں میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
اسی طرح محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے اعظم گڑھ، مئو، دیوریا، جونپور، وارانسی، سنت کبیر نگر اور پریاگ راج سمیت کئی اضلاع کے لیے بارش کی وارننگ جاری کی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور گرمی سے راحت ملے گی۔ بہار اور جھارکھنڈ میں بھی اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہونے کا امکان ہے۔ بہار میں 9 اور 10 جون کو تیز بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بہار کے کئی اضلاع میں آج آندھی-بارش کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف راجستھان کے کئی اضلاع میں آج غبار آلود تیز آندھی چلنے کا امکان ہے، وہیں کئی اضلاع میں بوندا باندی متوقع ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی بھی موسم بدلنے کی پیش کی گئی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں آج تیز آندھی اور بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بھوپال اور اندور سمیت کئی اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کئی اضلاع میں آج بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے 11 اور 12 جون کو اتراکھنڈ میں آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران کئی اضلاع میں بارش بھی متوقع ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے 7 سے 12 جون کے درمیان ملک کے کئے صوبوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، بہار، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہوہنے کا امکان ہے۔ وہیں ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی مسلسل بارش کی توقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined