
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
کئی بار ریلوے ٹکٹ بک کرتے وقت لیا گیا ایک چھوٹا سا فیصلہ مستقبل میں اہل خانہ کے لیے بڑا سہارا بن جاتا ہے۔ مرینا ضلع کے ایک مسافر نے ٹکٹ بک کرتے وقت صرف 45 پیسے کا ٹریول انشورنس لیا تھا۔ انہیں شاید اندازہ بھی نہیں رہا ہوگا کہ یہ معمولی رقم ایک روز ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا سہارا دے گی۔ حالانکہ اس کے لیے انہیں کافی مشقت کرنی پڑی۔ 5 سال طویل قانونی لڑائی کے بعد کنزیومر کمیشن نے انشورنس کمپنی کو ادائیگی کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
مرینا کے رہنے والے روی کمار شرما نے 19 اکتوبر 2020 کو مرینا سے نظام الدین جانے لیے آن لائن ٹکٹ بک کیا تھا۔ ٹکٹ بکنگ کے دوران انہوں نے ٹریول انشورنس کا آپشن بھی منتخب کر لیا تھا۔ 21 اکتوبر کی رات تقریباً 3:20 بجے مرینا ریلوے اسٹیشن پر تیز بارش ہو رہی تھی۔ بجلی چلی جانے کی وجہ سے پلیٹ فارم پر اندھیرا تھا اور کوچ پوزیشن بتانے والا ڈسپلے بورڈ بھی بند پڑا تھا۔ جب روی اپنے مقررہ کوچ ڈی-1 تک پہنچے تو دروازہ بند ملا، دروازہ کھولنے کی کوشش کے دوران ٹرین اچانک چل پڑی۔ پائیدان پر چڑھتے وقت ان کا پیر پھسلا اور وہ ٹرین وہ پلیٹ فارم کے درمیان گر گئے۔ شدید طور پر زخمی روی کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹر انہیں نہیں بچا سکے۔
Published: undefined
شوہر کی موت کے بعد ان کی اہلیہ منیشا شرما نے ’انشورنس کلیم‘ کا عمل شروع کیا، انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔ اس کے باوجود انشورنس کمپنی بار بار دستاویز ادھورے ہونے کا حوالہ دے کر ادائیگی میں تاخیر کرتی رہی۔ مہینوں سے سال گزر گئے لیکن کلیم (دعویٰ) کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ آخرکار 30 دسمبر 2022 کو معاملہ ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن بھوپال میں داخل کیا گیا۔
Published: undefined
سماعت کے دوران کمیشن نے پایا کہ متوفی کے پاس درست ٹکٹ اور ایکٹیو ٹریول انشورنس تھا اور حادثہ سفر کے دوران پیش آیا تھا۔ کمیشن نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ضروری دستاویزات انشورنس کمپنی کے حوالے کی جا چکی تھی اور کمپنی اضافی دستاویزات طلب کرنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ ادائیگی نہ کرنا خدمات میں کمی اور غیر منصفانہ تجارتی رویہ قرار دیا گیا۔
Published: undefined
کمیشن نے بیمہ کمپنی کو 10 لاکھ روپے کی انشورنس رقم 7 فیصد سالانہ سود سمیت ادا کرنے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی ذہنی، جسمانی اور معاشی نقصان کے معاوضے کے طور پر 10 ہزار روپے اور مقدمے کے اخراجات کے طور پر 5 ہزار روپے دینے کو کہا۔ 2 ماہ کے اندر ادائیگی نہ کرنے پر 9 فیصد سود لاگو ہوگا۔
Published: undefined
متوفی کی اہلیہ منیشا شرما بتاتی ہیں کہ انتقال کے بعد 2 بیٹیاں، ایک بیٹے اور بزرگ ساس-سسر کی ذمہ داری ان پر آ گئی۔ سلائی کا کام کر انہوں نے خاندان کو سنبھالا۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف بھلے ہی دیر سے ملا، لیکن ملا ضرور۔ یہ معاملہ ہر ریل مسافر کے لیے ایک بڑا سبق ہے۔ ٹکٹ بک کرتے وقت 45-35 پیسے کا ٹریول انشورنس کسی ناگہانی صورتحال کے بعد اہل خانہ کے لیے لاکھوں کا سہارا بن سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined