قومی خبریں

کانگریس کا انوکھا احتجاج، راہل گاندھی نے راجناتھ سنگھ کو گلاب اور ترنگا پیش کیا، دیکھیں ویڈیو

اپوزیشن جماعتوں نے اڈانی کے خلاف الزامات پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے راجناتھ سنگھ کو گلاب اور ترنگا پیش کیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے احتجاج کا منفرد انداز اپناتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو گلاب کا پھول اور ترنگا پیش کیا۔ جیسے ہی راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے لیے گاڑی سے اترے، راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنما ان کے قریب گئے اور انہیں گلاب اور ترنگا پیش کیا۔

Published: undefined

یہ واقعہ پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیش آیا، جہاں اپوزیشن نے حکومت پر امریکہ میں اڈانی کے خلاف رشوت کے الزامات پر بحث سے گریز کا الزام لگایا۔

اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا، ’’ہم گاندھی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے اراکین کو ترنگا اور گلاب پیش کر رہے ہیں تاکہ انہیں یاد دلائیں کہ اڈانی کے ہاتھوں ملک کو نہ بیچیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی کارروائی روکنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ اڈانی کی لوٹ پر بحث کی جائے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ 20 نومبر کو پارلیمانی اجلاس شروع ہونے کے بعد سے ہی دونوں ایوانوں میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہنگامہ جاری ہے۔ کانگریس نے اڈانی معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا جبکہ بی جے پی نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت پر قابل اعتراض الزامات عائد کئے ہیں۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس لیڈران کے امریکی صنعت کار جارج سوسوس سے مراسم ہیں جو، ہندوستان مخالف سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

منگل (10 دسمبر) کو اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک نے ایوان بالا راجیہ سبھا جگدیپ دھنکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک پیش کرنے کا نوٹس دیا۔ اپوزیشن نے ان پر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ اگرچہ 243 ارکان کی راجیہ سبھا میں ان کے پاس ضروری اکثریت نہیں ہے، تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined