قومی خبریں

راہل فاشسٹ طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے: کانگریس

احتجاج کے طور پر کانگریس کارکنان 12 جولائی بروز بدھ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہر ریاست کے دارالحکومت میں گاندھی مجسمہ کے پاس خاموش ستیہ گرہ کا اہتمام کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما  راہل گاندھی ملک کے لوگوں کی خوشی، امن، بہبود اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے بے خوف ہوکر لڑتے ہیں، اس لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں لیکن ملک کے عوام فاشسٹ قوتوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راہل  گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے سب سے مضبوط اور سب سے کھلے مخالف ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی کے بعد راہل گاندھی نے لوک سبھا میں تاریخی تقریر کی اور مسٹر مودی اور اڈانی گروپ کے ناپاک تعلقات کو بے نقاب کیا۔ نتیجے کے طور پر بی جے پی نے انہیں پارلیمنٹ سے نااہل کرانے کے لیے اپنی گھناؤنی چالیں چلائیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ ’’ راہل گاندھی بے خوفی کے ساتھ حکمرانی کا مقابلہ کرنے اور ملک کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل سننے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر بھی عوام کی آواز ہیں۔ وہ ایک ایسا لیڈر ہے جس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔ اس لیے راہل گاندھی انتقامی طور پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہلی پر ناراض ہیں۔‘‘

Published: undefined

وینوگوپال نے کہاکہ ’’ہم 140 کروڑ ہندوستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے انصاف اور آزادی کے لیے لڑنے والی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوکر جمہوریت کے زوال کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے طور پر کانگریس کارکنان 12 جولائی بروز بدھ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہر ریاست کے دارالحکومت میں گاندھی مجسمہ کے پاس خاموش ستیہ گرہ کا اہتمام کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ ’’ راہل  گاندھی کے خلاف بی جے پی-آر ایس ایس کی جو بھی سازشیں ہوں، کانگریس پارٹی سچ بولتی رہے گی اور ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے لڑتی رہے گی۔ ہندوستان کے عوام ایسی فسطائی طاقتوں کو زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined