
راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج پنجاب کے برنالہ میں ’کسان مزدور مہاریلی‘ سے خطاب کیا۔ لوگوں کی جمع بھیڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے کئی محاذ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور سے ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کے نقصانات پنجاب کے کسانوں اور عوام کے سامنے انتہائی واضح انداز میں رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں ’طوفان‘ آنے والا ہے، کیونکہ امریکہ کا اخروٹ، بادام، سیب، دال، کپاس، سویابین ہندوستان آئے گا۔ کیونکہ نریندر مودی نے ملک کا سارا کا سارا ڈاٹا ٹرمپ کو سونپ دیا۔ کیونکہ نریندر مودی نے ٹرمپ کو گارنٹی دی ہے کہ ہندوستان ہر سال 9 لاکھ کروڑ روپے کی امریکی مصنوعات خریدے گا۔‘‘
https://x.com/INCIndia/status/2027678321790881933?s=20
کسانوں و مزدوروں کی اہمیت ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پنجاب جانتا ہے کہ کسان اور مزدور ملک کی بنیاد ہوتا ہے۔ کسان اور مزدور کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا۔ ہندوستان کی فوڈ سیکورٹی میں کسانوں اور مزدوروں کی سب سے بڑی محنت رہی ہے۔ سبز انقلاب بھی پنجاب کے کسانوں اور مزدوروں کی محنت تھی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی نے ہندوستان کے ایگریکلچر سیکٹر کا دروازہ امریکہ کے لیے کھول دیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد امریکہ کا سامان ہندوستان آئے گا اور ہمارے کسان تباہ ہو جائیں گے۔‘‘
https://x.com/INCIndia/status/2027677060152627445?s=20
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کو کانگریس رکن پارلیمنٹ نے پوری طرح سے کسانوں کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے نقصانات کو پی ایم مودی جانتے تھے، لیکن مجبوری میں معاہدہ کرنے کو راضی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی یہ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔ 4 ماہ تک معاہدہ رکا ہوا تھا، کیونکہ ہندوستان کا کوئی بھی وزیر اعظم کسی دوسرے ملک کے لیے ایگریکلچر سیکٹر کو نہیں کھول سکتا۔ لیکن سوال ہے، نریندر مودی نے جو کام 4 ماہ تک نہیں کیا، اسے انھوں نے 15 منٹ میں کیوں کر دیا؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
پریس ریلیز