قومی خبریں

’100 سوالات، تجسس کی کوئی انتہا نہیں‘، راہل گاندھی نے شیئر کی انڈمان میں کمسن دوست سے ملاقات کی ویڈیو

راہل گاندھی نے اپنے انڈمان و نکوبار کے سفر کی کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں وہ مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور غوطہ خوروں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کمسن دوست کے ساتھ راہل گاندھی، ویڈیو گریب</p></div>

کمسن دوست کے ساتھ راہل گاندھی، ویڈیو گریب

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں انڈمان و نکوبار کا دورہ کیا۔ اس سفر میں انھوں نے موٹر سائیکل کی سواری بھی کی، مقامی لوگوں سے مختلف مقامات پر بات چیت بھی کی اور غوطہ خوروں کے ساتھ سمندر میں غوطہ بھی لگایا۔ انڈمان و نکوبار الجزائر کی قدرتی خوبصورتی سمیٹے ہوئی کئی تصویریں اور ویڈیوز راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کانگریس نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ گزشتہ کچھ دنوں میں شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں اور ویڈیوز کو پیش کر رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مودی حکومت کے ’گریٹ نکوبار پروجیکٹ‘ پر تشویش ظاہر کی۔ انھوں نے اس پروجیکٹ کو انڈمان و نکوبار الجزائر کی خوبصورتی کے لیے مضر ٹھہرایا۔

آج بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور ایکس وغیرہ پر کئی ایسی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انڈمان و نکوبار الجزائر کی خوبصورتی دیکھتے ہی بنتی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے فیس بک ہینڈل سے ایک ویڈیو ننھے دوست کی شیئر کی ہے، جس میں وہ خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined