اجئے ملک اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نئی دہلی میں کوبرا بٹالین کے زخمی افسر اجئے ملک سے ملاقات کر کے ان کی بہادری اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس ملاقات کی تفصیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر ایک بیان کے ذریعہ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج انہوں نے آر کے پورم میں کوبرا بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجئے ملک سے ملاقات کی، جو حوصلہ بخش رہی۔
Published: undefined
راہل گاندھی کے مطابق اجئے ملک جھارکھنڈ میں نکسل مخالف آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھماکہ کی وجہ سے وہ اپنے ایک پیر سے محروم ہو گئے۔ اس واقعہ کے باوجود ان کا حوصلہ اور عزم قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجئے ملک سے گفتگو کے دوران ان کا بے مثال حوصلہ، مضبوط ارادہ اور ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ واضح طور پر محسوس کیا۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ملک کے لیے ان کی خدمات اور قربانی قابل فخر ہے۔
Published: undefined
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اس پوسٹ میں ملک کے بہادر جوانوں کی بھرپور تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بہادر جوانوں کی بدولت ہی ملک کی سلامتی اور امن برقرار ہے۔ راہل گاندھی نے اجئے ملک کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ان جیسے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔ اجئے ملک سے ملاقات کی کچھ تصویریں کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر بھی شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں راہل گاندھی اجئے ملک اور ان کے اہل خانہ سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined