قومی خبریں

یوپی کانگریس صدر اجئے رائے کے بیمار پڑنے سے راہل گاندھی فکر مند، جلد صحت یابی کے لیے دعا گو

جمعہ کے روز اجئے رائے کو اچانک سینے میں درد، بے چینی اور بے ہوشی کی شکایت کے بعد لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں فی الحال وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اسپتال میں زیر علاج اجئے رائے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اسپتال میں زیر علاج اجئے رائے، تصویر سوشل میڈیا

 

لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجئے رائے کی حالت میں بہتری ضرور آئی ہے، لیکن فی الحال وہ آئی سی یو میں ہی زیر علاج ہیں۔ ان کے اچانک بیمار پڑنے سے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے فکر مندی ظاہر کی ہے اور جلد از جلد اجے رائے کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجئے رائے کی علالت کی خبر سے فکرمند ہوں۔ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ’’امید ہے وہ جلد از جلد صحت مند ہو کر پوری توانائی کے ساتھ دوبارہ عوامی خدمت میں سرگرم ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

اجئے رائے کی صحت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری اویناش پانڈے نے کہا کہ ’’اب ان کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے۔ میں ابھی یہاں (لکھنؤ) پہنچا ہوں اور اسپتال جا رہا ہوں۔ خدا کے فضل سے سب کچھ ٹھیک ہے۔‘‘ کانگریس ترجمان سریندر راجپوت نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ’’اتر پردیش کانگریس کے صدر اجئے رائے کی طبیعت کل رات اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں فوراً لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی جانچ کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ اب ان کی حالت مستحکم اور بہتر ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اجے بھائی جلد صحت مند ہوں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے بھی اجئے رائے کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رائے کی علالت کی خبر ملی ہے۔ میں خدا سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ دراصل اجئے رائے کی طبیعت جمعہ کو ایک پروگرام کے دوران بگڑ گئی تھی۔ انھیں اچانک سینے میں درد، بے چینی اور بے ہوشی کی شکایت کے بعد لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں فی الحال وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined