
عآم آدمی پارٹی (عآپ) چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راگھو چڈھا اور دیگر راجیہ سبھا اراکین کو لگاتار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ مپل یادو نے بھی اس معاملہ میں میڈیا کے سامنے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اتر پردیش کے مین پوری سے لوک سبھا رکن ڈمپل یادو نے کہا ہے کہ راگھو چڈھا اور دیگر راجیہ سبھا اراکین نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر عآپ کے ساتھ غداری کی ہے۔
Published: undefined
ڈمپل یادو نے میڈیا اہلکاروں کے سامنے عآپ کے باغی لیڈران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس پارٹی کی وجہ سے وہ رکن پارلیمنٹ بنے، سا کے ساتھ ایسا کرنا غداری بھرا قدم ہے۔‘‘ انھوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کل بھی یہی بات کہی تھی کہ جن لووگں کی وجہ سے، جس پارٹی کی وجہ سے آپ راجیہ سبھا تک پہنچے اور رکن پارلیمنٹ بنے، انھیں آپ نے دھوکہ دیا ہے۔ آپ عوام کے درمیان تو ووٹ مانگنے گئے نہیں تھے، نہ ہی آپ کی مقبولیت تھی، اور نہ ہی عوام نے آپ کو منتخب کر بھیجا تھا۔ آپ عآپ کی وجہ سے پارلیمنٹ پہنچے تھے، اس لیے ان کے اس قدم کو غداری ہی کہا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل راگھو چڈھا نے ایک تازہ ویڈیو جاری کر عآپ چھوڑنے سے متعلق اپنی وضاحت نئے لفظوں کے ساتھ پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کچھ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ میں نے یہ فیصلہ کیوں لیا۔ آج کی یہ ویڈیو انہی لوگوں کے لیے ہے۔ میں نے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کا ایک شاندار کیریئر چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا۔ میں عآپ کے بانی اراکین میں سے ایک تھا اور اپنی جوانی کے سب سے بہترین 15 سال عآپ کو دے دیے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اس پارٹی کے لیے میں نے خوب محنت کی اور خون پسینہ بہانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ لیکن آج عآپ پہلے والی پارٹی نہیں رہی۔ پارٹی کے اندر ایک زہریلا ماحول بن چکا ہے۔ آپ کو کام کرنے سے روکا جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر آئی اے این ایس