
پڈوچیری انتخابی نتائج، گرافکس ’قومی آواز‘
پڈوچیری اسمبلی انتخابات 2026 کے نتائج کے رجحانات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی کی آل انڈیا این آر کانگریس (اے آئی این آر سی) کی قیادت والا این ڈی اے اتحاد ایک بار پھر اکثریت کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، ووٹوں کی گنتی کے دوران این ڈی اے کئی نشستوں پر آگے رہا۔ این رنگاسوامی نے اپنی تھٹانچاواڑی نشست سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 ہزار 441 ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی۔ انہیں مجموعی طور پر 10 ہزار 24 ووٹ حاصل ہوئے۔
یاد رہے کہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھی این ڈی اے نے 16 نشستیں جیت کر حکومت قائم کی تھی اور موجودہ رجحانات اسی برتری کے برقرار رہنے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
بی جے پی اتحاد نے پڈوچیری میں ایک بار پھر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق 12 سیٹوں پر جیت اور 6 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ بی جے پی 18 سیٹیں حاصل کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ چونکہ مرکزی کے زیر انتظام اس خطہ میں حکومت سازی کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہے، اس لیے کانگریس اتحاد کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ اس وقت کانگریس اتحاد نے 2 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے، جبکہ 5 سیٹوں پر اس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ 3 آزاد امیدواروں نے بھی جیت حاصل کر لی ہے، جبکہ 2 سیٹوں پر مختلف پارٹیوں کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
پڈوچیری میں کانگریس اتحاد اور بی جے پی اتحاد کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رجحانات میں دونوں ہی اکثریت سے دور ہیں، لیکن کبھی بھی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں۔ بی جے پی اتحاد کو اب تک 12 سیٹوں پر فتح مل چکی ہے، جبکہ 3 سیٹوں پر اس کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ کانگریس اتحاد کو 2 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے اور 9 سیٹوں پر اس کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو آزاد امیدواروں کی اہمیت بڑھ جائے گی، کیونکہ 3 آزاد امیدوار فتحیاب ہو چکے ہیں۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک سیٹ پر آج نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، اس لیے بی جے پی اتحاد 15 سیٹوں پر کامیاب ہوتی ہے تو اس کے پاس اکثریت کے لیے 16 سیٹیں حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
پڈوچیری میں بی جے پی اتحاد اور کانگریس اتحاد میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رجحانات کے بعد اب نتائج برآمد ہونے کا بھی سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بی جے پی اتحاد نے 5 سیٹوں پر فتح حاصل کر لی ہے، جبکہ کانگریس اتحاد کے حصے میں فی الحال 2 سیٹیں آئی ہیں۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ ریزلٹ اور رجحانات کا مجموعی جائزہ لیں تو 15 سیٹیں بی جے پی اتحاد کے حصے میں اور 11 سیٹیں کانگریس اتحاد کے حصے میں جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 30 میں سے 29 سیٹوں کا نتیجہ آج برآمد ہوگا، جن میں سے 3 سیٹوں پر آزاد امیدوار قبضہ کرتے محسوس ہو رہے ہیں۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
پڈوچیری میں حالات نے کروٹ لینا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی اتحاد، جو رجحانات میں مضبوطی کے ساتھ حکومت سازی کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی، اب اکثریت سے پیچھے کھسک گئی ہے۔ 30 اسمبلی سیٹوں میں سے 29 اسمبلی سیٹوں کے جو تازہ رجحانات سامنے آئے ہیں، ان میں بی جے پی اتحاد 15 سیٹوں پر اور کانگریس اتحاد 11 سیٹوں پر آگے ہے۔ بقیہ 3 سیٹوں پر دیگر امیدواروں نے برتری بنائی ہوئی ہے۔ کچھ دیر قبل بی جے پی اتحاد کو 20 سیٹوں پر سبقت حاصل تھی، لیکن کانگریس اتحاد اب واپسی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
پڈوچیری میں بی جے پی بہ آسانی حکومت سازی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ رجحانات میں بی جے پی 20 سیٹوں پر اپنی سبقت بنائے ہوئی ہے، جبکہ کانگریس نے صرف 7 سیٹوں پر سبقت بنا رکھی ہے۔ بقیہ 3 سیٹوں پر دیگر پارٹیوں کے امیدوار آگے ہیں۔ 30 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں حکومت سازی کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہے، اور رجحانات میں بی جے پی نے یہ نمبر حاصل کر لیا ہے۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
پڈوچیری میں اسمبلی کی 30 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اتحاد 22 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے، جبکہ کانگریس اتحاد کے امیدوار 6 سیٹوں پر آگے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں حکومت سازی کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں یہاں این ڈی اے اتحاد نے حکومت تشکیل دی تھی۔ تب اے آئی این آر سی نے 10 اور بی جے پی نے 6 سیٹیں جیتی تھیں۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 May 2026, 9:18 AM IST
تصویر: محمد تسلیم