قومی خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی پرچہ لیک: پرینکا گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ، نوجوانوں سے آواز بلند کرنے کی اپیل

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد امتحان ملتوی کر دیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے نوجوانوں سے اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی اپیل کی

<div class="paragraphs"><p> پرینکا گاندھی (ویڈیو گریب)</p></div>

پرینکا گاندھی (ویڈیو گریب)

 

مہاراشٹر اساتذہ اہلیت امتحان (ٹی ای ٹی) کا پرچہ لیک ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نوجوان متحد ہو کر اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کریں گے، تب تک ان کے مستقبل کے ساتھ اسی طرح کھلواڑ ہوتا رہے گا۔ ان کے مطابق مہاراشٹر میں ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک ہونے کے بعد امتحان ملتوی ہونا نوجوانوں کے ساتھ ایک اور دھوکہ ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ نیٹ، سی بی ایس ای، ایس ایس سی، سی یو ای ٹی اور اب ٹی ای ٹی جیسے امتحانات مسلسل تنازعات کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نوجوان تحریک کھڑی کرکے اپنی طاقت نہیں دکھائیں گے، تب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی نوجوانوں کے تئیں جواب دہ نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق حکومت نہ امتحانات میں بدعنوانی پر قابو پا رہی ہے اور نہ ہی نوجوانوں کے مستقبل کی ذمہ داری قبول کر رہی ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’نوجوانو، بیدار ہو جاؤ!!! جب تک تم اپنی آواز بلند نہیں کرو گے، تمہارے مستقبل کے ساتھ یہی ظلم ہوتا رہے گا۔ ایک بار پھر تمہارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک ہو گیا ہے اور امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’نیٹ، سی بی ایس ای، ایس ایس سی، سی یو ای ٹی اور اب ٹی ای ٹی، یہ سلسلہ اسی وقت رکے گا جب تم تحریک کھڑی کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرو گے۔ جب تک ایسا نہیں ہوگا، تب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور وزیر اعظم تمہارے تئیں کسی بھی طرح جواب دہ نہیں ہوں گے۔ نہ وہ امتحانات میں بدعنوانی پر قابو پائیں گے اور نہ ہی تمہارے مستقبل کی ذمہ داری قبول کریں گے۔‘‘

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں مہاراشٹر ٹی ای ٹی پرچہ لیک معاملے پر حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک اور پرچہ لیک اور ایک اور امتحان منسوخ ہو گیا۔ ان کے مطابق ملک کے تعلیمی اور امتحانی نظام کو وصولی کے نظام میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہ صرف پرچہ لیک نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل کی چوری ہے۔

Published: undefined

ادھر مہاراشٹر اساتذہ اہلیت امتحان کے پرچہ لیک معاملے میں تھانے پولیس نے بھیونڈی کے کون گاؤں علاقے سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اگلے روز ہونے والے امتحان کے چار اصل سوالیہ پرچے، موبائل فون، نقد رقم اور بینک کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے سینئر افسران نے ضبط کیے گئے سوالیہ پرچوں کو اصل قرار دیا، جس کے بعد مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل نے اتوار، 28 جون کو ریاست بھر کے ایک ہزار اٹھائیس امتحانی مراکز پر ہونے والا امتحان فوری طور پر ملتوی کر دیا۔

تھانے پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو پرچہ لیک کے پورے نیٹ ورک کی جانچ کرے گی۔ امتحانی کونسل نے کہا ہے کہ نئے امتحانی شیڈول کا اعلان تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined