قومی خبریں

مجھے سیاست میں آنے کی صلاح سب سے پہلے منڈیلا نے دی تھی: پرینکا گاندھی

نسل پرستی کے خلاف تحریک چلانے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انہیں یاد کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آج دنیا بھر میں رنگ کی بنیاد پر نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑنے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کر کے انہیں یاد کیا ہے۔

Published: 18 Jul 2019, 2:10 PM IST

پرینکا نے نیلسن منڈیلا کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دنیا آج نیلسن منڈیلا جیسے لوگوں کو یاد کرتی ہے۔ ان کی زندگی سچائی، محبت اور آزادی کا ایک وصیت نامہ تھی۔ میرے وہ انکل نیلسن تھے (جنہوں نے سب سے پہلے مجھے بتایا کہ مجھے سیاست میں ہونا چاہیے)۔ وہ ہمیشہ میرے لئے ایک رہنمائی کرنے والے انسان رہیں گے۔‘‘

Published: 18 Jul 2019, 2:10 PM IST

پرینکا نے کل صبح بھی اپنی شادی کے پہلے دن کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر چل رہے ٹرینڈ #SareeTwitter کے ساتھ اپنی شادی والے دن کی تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے لکھا، ’’22 سال قبل میری شادی کے دن صبح کی پوجا کے دوران کی تصویر۔‘‘

Published: 18 Jul 2019, 2:10 PM IST

پرینکا کی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ان کے شوہر رابرٹ واڈرا نے لکھا تھا۔ واہ! شاندار تصویر۔ آپ مجھے ہر روز ایک جیسی ہی نظر آتی ہیں۔ محبت، خوشیاں اور تعاون ہمارے وجود کی بنیاد ہے۔ آپ کے لئے بے شمار محبتیں۔

Published: 18 Jul 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Jul 2019, 2:10 PM IST