کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے قریب 6 گھنٹے چلے روڈشو میں کئی ایسے موقع بھی آئے جب پرینکا گاندھی نے کارکنوں اور روڈ شو میں حصہ لینے آئے کارکنوں اور عام لوگوں سے براہ راست بات چیت کی، ایسا ہی ایک موقع آیا جب ایک چھوٹی بچی نے انہیں پھول مالا پہنانے کی کوشش کی، اس پر پرینکا گاندھی نے بچی کو اس ٹرک پر بلا لیا جس پر سوار ہو کر وہ روڈ شو میں کارکنان کا شکریہ ادا کر رہی تھیں، اوپر پہنچنے پر جب اس بچی نے پرینکا گاندھی کو مالا پہنائی تو انہوں نے اسے چاکلیٹ دی اور مالا واپس اس پہنا دیا اور پرینکا گاندھی نے بچی سے کہا، خوش رہو۔
Published: undefined
اتر پردیش کے ہندی روزنامہ امر اجالا نے ایک ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا قافلہ جب حضرت گنج پہنچا تو پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک بچی کو گود میں اٹھالیا اور اسے چاکلیٹ دی۔
یاد رہے کانگریس کی جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پرینکا گاندھی واڈرا کا آج سے لکھنؤ کے دورے پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لکھنؤ میں پرینکا آنے والے عام انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پر غورخوض کریں گی۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل 5 فروری کو دہلی میں پارٹی جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ محمد تسلیم