قومی خبریں

وارانسی پہنچی پرینکا، کانگریس لیڈروں نے گرم جوشی سے کیا استقبال

کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی کے وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے وارانسی پہنچنے پر کانگریس کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وارانسی: کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی کے وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے وارانسی پہنچنے پر کانگریس کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی باب پور واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچنے پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اجے رائے سمیت سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ ایک روزہ دورے پر وارانسی پہنچنے والی پرینکا کا ائیر پورٹ سے بذریعہ سڑک راج گھاٹ پہنچنے کے درمیان ان کے متعدد مقامات پر ان کے استقبال میں کھڑے کانگریسی کارکنوں نے ’پرینکا۔راہل زندہ باد،سونیا۔پرینکا زندہ باد،کانگریس پارٹی زندہ باد،پرینکا تم سنگھرش کرو۔ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے راج گھاٹ علاقے میں واقع سنت روی داس مندر کے پاس عام لوگوں کے علاوہ بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے طلبہ وطالبات اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے پاداش میں گرفتار کئے گئے اور جیل سے رہا ہونے والے افراد سے ملاقات کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined