
ویڈیو گریب
سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے اور بی جے پی لیڈر اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کی آج صبح لکھنؤ کے بھینساکنڈ میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ پرتیک یادو کے سسر یعنی اپرنا یادو کے والد اروند سنگھ بشٹ نے پرتیک یادو کی میت کو ’مکھاگنی‘ دی۔ اس دوران اکھلیش یادو، دھرمیندر یادو، آدتیہ یادو، شیوپال سنگھ یادو سمیت خاندان کے دیگر افراد موجود رہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کی صبح، 13 مئی کو اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد پرتیک یادو کا انتقال ہو گیا تھا۔ محض 38 برس کی عمر میں پرتیک یادو کے انتقال سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Published: undefined
بہرحال، پرتیک یادو کی آخری رسومات میں سماجوادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی بڑے رہنما شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے پرتیک کے اچانک انتقال پر افسوس ظاہر کیا۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ ’’یہ بہت افسوسناک گھڑی ہے۔ پرتیک یادو وقت سے پہلے ہم سب کے درمیان سے چلے گئے۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں اپنے مبارک قدموں میں جگہ دیں اور پورے خاندان کو اس ناقابل برداشت تکلیف کو برداشت کی طاقت عطا کریں۔‘‘
Published: undefined
اس موقع پر برجیش پاٹھک کی اہلیہ نمرتا پاٹھک نے کہا کہ پرتیک یادو نے اپنی پوری زندگی بیوی اور بچوں کے لیے وقف کر دی تھی اور کچھ بڑا کرنا چاہتے تھے، لیکن اچانک موت نے خاندان کو شدید صدمہ دیا ہے۔ اتر پردیش حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ یہ ’’یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ خاندان کو اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘ اتر پردیش کی وزیر مملکت بے بی رانی موریہ نے کہا کہ ’’میرا ان سے ذاتی تعارف تھا۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی اور وہ لوگوں سے اچھے طریقے سے ملتے تھے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined