قومی خبریں

’نتیش اگلا اسمبلی انتخاب چاہے جس اتحاد کے ساتھ لڑیں، انہیں 20 سیٹوں سے زیادہ نہیں ملیں گی‘

پرشانت کشور کا کہنا ہے کہ نتیش کمار اگلا اسمبلی الیکشن چاہے جس کے ساتھ لڑیں، وہ 20 سیٹوں سے زائد نہیں جیت سکتے

پرشانت کشور، تصویر آئی اے این ایس
پرشانت کشور، تصویر آئی اے این ایس 

پٹنہ: بہار میں نتیش کمار کی سیاسی قلابازی کے درمیان جن سوراج پارٹی کے سربراہ اور انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’نتیش کمار اگلا اسمبلی انتخاب چاہے جس اتحاد کے ساتھ لڑیں، انہیں 20 سیٹوں سے زیادہ نہیں ملیں گی اور اگر وہ اس سے زائد سیٹیں جیت جاتے ہیں تو میں اپنے کام سے سنیاس لے لوں گا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل بھی پرشانت کشور نے نتیش کمار پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اگر وہ انڈیا الائنس کے ساتھ پارلیمنٹ کا الیکشن لڑتے ہیں تو انڈیا الائنس کو 5 سیٹیں بھی نہیں ملیں  گی، اگر پانچ سے زیادہ سیٹیں ملتی ہیں تو وہ عوامی طور پر معافی مانگ لیں گے۔ اب جبکہ نتیش کمار اپنا پالا بدل کر بی جے پی کی گود میں جابیٹھے ہیں، پرشانت کشور نے ایک بار پھر انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

پرشانت کشور نے کہا ہے کہ نتیش کمار بہت چالاک ہیں، وہ بہار کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن بہار کے عوام ان کی یہ چالاکی انہیں سود سمیت واپس کرے گی۔ نتیش نے بی جے پی کے ساتھ یہ جو نیا اتحاد بنایا ہے وہ 2025 تک نہیں چل پائے گا۔ اس سے بی جے پی کو زبر دست نقصان ہوگا۔ اگلے اسمبلی الیکشن میں اگر نتیش کمار کی پارٹی کو 20 سے زیادہ سیٹیں ملتی ہیں تو میں اپنے کام سے سنیاس لے لوں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined