
سورج بھان سنگھ، تصویر سوشل میڈیا
بیگوسرائے کے سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ کو آج جیل سے رِہائی مل گئی۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج برجیش کمار سنگھ کی عدالت نے ثبوتوں کی عدم موجودگی میں ان کی رِہائی کا فیصلہ سنایا۔ سورج بھان سنگھ 30 سال پرانے ایک قتل معاملہ میں جیل میں بند تھے، جس سے متعلق سماعت کے دوران عدالت نے انھیں بری قرار دیا۔
Published: undefined
سینئر ایڈووکیٹ محمد منصور عالم نے سورج بھان سنگھ کا موقف عدالت کے سامنے رکھا۔ الزام تھا کہ 29 جولائی 1996 کو تقریباً 11.30 بجے دن میں برونی تھانہ کے بیہٹ گاؤں کے رہنے والے ٹن ٹن سنگھ کے بیٹے رنجیت کی سیتارام انجینئر کے ڈیرا پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ قتل میں دلیپ سنگھ، وپن سنگھ، اجیت سنگھ سمیت کچھ دیگر لوگوں کے بھی نام شامل تھے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ کی ایف آئی آر مہلوک کے والد کی طرف سے برونی تھانہ میں درج کرائی گئی تھی۔ اس دوران ایف آئی آر میں سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ کا نام نہیں تھا، لیکن جانچ ہوئی تو اس دوران کیس ڈائری میں نام شامل کیا گیا تھا۔ جانکاری کے مطابق اس معاملہ میں فریق استغاثہ کی طرف سے 7 گواہ پانو دیوی، رامیشور بھگت، لوسیا دیوی، نول کشور سنگھ، پھولینا سنگھ، گنیش سنگھ اور ڈاکٹر پریم چند کمار کی گواہی کرائی گئی۔ ان میں سے کسی نے بھی سورج بھان کے اس حادثہ میں ملوث ہونے کی حمایت نہیں کی۔ بعد ازاں ثبوتوں کی کمی کے سبب سابق رکن پارلیمنٹ کو جیل سے رِہا کرنے کا فیصلہ عدالت نے صادر کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined