قومی خبریں

کالج داخلہ:میرٹ لسٹ میں سنی لیونی سمیت دیگر پورن اسٹارز کے نام شامل

مغربی بنگال کےکئی کالجوں کی داخلہ لسٹ میں کئی پورن اسٹارز کے نام شامل ہیں اب محکمہ اعلی تعلیم نے اس تعلق سے کلج انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہیں

تصویر سوشل میڈیا ٹویٹر 
تصویر سوشل میڈیا ٹویٹر  

مغربی بنگال کے کئی کالجوں کی میرٹ لسٹ میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون سمیت دیگر پورن اسٹارز کے نام آنے کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم نے متعلقہ کالجوں سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

Published: undefined

سابق پورن اسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا نام آشوتوش کالج اور باراسات کالج کی میرٹ لسٹ میں شامل ہے۔ باارسات کالج کی میرٹ لسٹ میں 3 اور پورن اسٹارز کے نام شامل ہیں۔

Published: undefined

محکمہ اعلی تعلیم کے ذرائع کے مطابق کالجوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ میرٹ لسٹ شائع کرنے سے قبل تمام چیزوں پر غورکیوں نہیں کیا گیا؟۔

Published: undefined

باراسات گورنمنٹ کالج کی میرٹ لسٹ میں 3پورن اسٹارزکے نام شامل ہیں۔جس میں سنی لیونی اور میا خلیفہ سمیت دیگر پورن اسٹارس کے نام شامل ہیں۔ سنی کو جنوبی 24 پرگنہ کے باجوج کالج میں انگلش آنرز میں 151 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ آسوتوش کالج انتظامیہ نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جب کہ باراسات کالج انتظامیہ نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں نے سازش کے تحت یہ کام انجام دیا ہے۔کالج کی اصل لسٹ میں ان لوگوں کے نام نہیں ہیں۔

Published: undefined

کالجوں کی میرٹ لسٹ میں پورن اسٹارز کے ناموں کا شامل ہونا محض اتفاق یا غلطی نہیں ہو سکتی بلکہ اس میں ایک بڑی سازش نظر آ رہی ہے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور ایسےمیں کوئی بھی ایسی خبر عام لوگوں میں ریاستی حکومت کی شبیہ کو خراب کر سکتی ہے۔اس کی حقیقت تو جانچ کے بعد ہی سامنے آئے گی لیکن تعلیم اداروں سے اس طرح کی خبریں آنا کالج انتظامیہ پر سوال ضرور کھڑا کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined