قومی خبریں

اتر پردیش میں چوتھے مرحلہ کے لئے پولنگ شروع ، 60 سیٹوں پرہو رہی ہے ووٹنگ

اتر پردیش میں پیلی بھیت اور لکھیم پور کھیری علاقہ میں پولنگ شروع ہو گئی ہے اور وہاں پر بی جے پی اور کسانوں کا وقار داؤ پر ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے چوتھے مرحلہ کے لئے 9 اضلاع کی 60 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ شروع ہو گئی ہے ۔ اس مرحلہ میں جہاں یوگی حکومت کے کئی وزراء میدان میں ہیں وہیں لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کو لے کر جو علاقہ میں تناؤ ہے اس کا اثر بھی صاف ہے۔واضح رہے 2017 کی ان 60 میں سے 51 سیٹیں بی جے پی نے جیتی تھیں اور ایک سیٹ اس کی اتحادی پارٹی کو ملی تھی، سماجوادی پارٹی کے حصے میں 4 سیٹیں آئی تھیں۔ لیکن اس بار بی جے پی کے سامنے 2017 کے نتائج کو دہرانے کا چیلنج ہے۔

Published: undefined

اس مرحلہ میں 9 اضلاع پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، ہردوئی، اناؤ، لکھنؤ، رائے بریلی، باندا، فتح پور کی 60 اسمبلی سیٹوں پر 624 امیدوار کھڑے ہوئے ہیں جن میں خواتین کی تعداد 91 ہے۔ اس مرحلہ میں 2.13 کروڑ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 1.14 کروڑ مرد اور 99.3 لاکھ خاتون ووٹر ہیں۔ جب کہ تھرڈ جنڈر کے 966 ووٹرس ہیں۔

Published: undefined

اب بات کریں اس مرحلہ کے اہم چہروں کی تو چوتھے مرحلہ میں یوگی حکومت کے نصف درجن سے زیادہ وزراء سمیت کئی بڑے بی جے پی لیڈروں کی ساکھ داؤ پر ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے بھی ہائی پروفائل لیڈروں کا وقار اس مرحلہ میں داؤ پر ہے۔

Published: undefined

اسی طرح لکھنؤ کینٹ سیٹ پر یوگی حکومت کے قدآور وزیر برجیش پاٹھک انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اسی مرحلہ میں لکھنؤ کی سروجنی نگر پر سبھی کی نگاہیں ہیں۔ بی جے پی نے یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی سواتی سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر رہے راجیشور سنگھ کو اتارا ہے جن کے سامنے سماجوادی پارٹی نے سابق وزیر ابھشیک مشرا کو اور کانگریس نے رودر دمن سنگھ عرف ببلو سنگھ کو کھڑا کیا ہے۔ بی ایس پی نے یہاں سے جلیس خان کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

فتح پور ضلع کی حسین گنج سیٹ سے یوگی حکومت کے ریاستی وزیر رنویندر پرتاپ سنگھ عرف دھنی سنگھ میدان میں ہیں۔ یہاں سے سماجوادی پارٹی نے سابق وزیر منا لال موریہ کی بیوی اوشا موریہ کو تو کانگریس نے شیواکانت تیواری کو میدان میں اتارا ہے۔ فتح پور کی ہی بندکی سیٹ پر اپنا دل (ایس) سے یوگی حکومت میں وزیر جے کمار سنگھ جیکی لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ فتح پور کی جہان آباد سیٹ سے انتخاب جیتے تھے اور انھیں یوگی حکومت میں وزیر بنایا گیا تھا۔ لیکن اس بار ان کی سیٹ بدل دی گئی ہے۔

Published: undefined

چوتھے مرحلہ میں کانگریس کے قلعہ رائے بریلی کی پانچوں سیٹوں پر ووٹنگ ہے۔ اس میں سب کی نگاہیں رائے بریلی صدر سے کانگریس کی باغی ادیتی سنگھ پر مرکوز ہیں جو بی جے پی سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ ادیتی کے سامنے کانگریس کے منیش سنگھ چوہان ہیں، تو سماجوادی پارٹی نے آر پی یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کی اونچاہار سیٹ پر بھی سب کی نگاہیں ہوں گی جہاں سے سماجوادی پارٹی کے منوج پانڈے ہیٹرک لگانے کی کوشش میں ہیں۔ بی جے پی نے یہاں امرپال موریہ کو اتارا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کے باغی اتل سنگھ کو اتارا ہے۔ اس کے علاوہ اس مرحلہ میں ہردوئی صدر سے بی جے پی نے نریش اگروال کے بیٹے نتن اگروال کو اتارا ہے۔

Published: undefined

مجموعی طور پر ایک بات طے ہے کہ گزشتہ بار 60 سیٹوں میں اتحاد سمیت 52 سیٹیں جیتنے والی بی جے پی کے لیے اس بار پرانی کارکردگی کو دہرانا مشکل ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ چوتھے مرحلہ میں ہی کسانوں کے قتل سے گرمائے لکھیم پور کھیری، پیلی بھیت سمیت دلت لڑکی سے عصمت دری اور قتل کے بعد سرخیوں میں آئے اناؤ میں بھی انتخاب ہونا ہے۔ چوتھے مرحلہ میں آوارہ مویشیوں کی وجہ سے ہو رہی پریشانی کا ایشو بھی گرم ہے۔ ایسے میں نقصان بڑا ہوا تو بی جے پی آگے اس کا ازالہ شاید ہی کر پائے۔ اس لیے چوتھا مرحلہ ایک طرح سے بی جے پی کے لیے ’کرو یا مرو‘ والا مرحلہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز