قومی خبریں

تاج محل کے مین گنبد کے اوپر اڑا ڈرون، پولیس انکوائری میں مصروف

سیکورٹی وجوہات سے تا ج محل کے نزدیک ڈرون اڑانے پر پابندی ہے لیکن یہاں وقتا فوقتا غیر ملکیوں کے ذریعہ ڈرون اڑائے جانے کے واقعات سامنے آتے رہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اترپردیش کے ضلع آگرہ میں پولیس انتظامیہ نے تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود تاج محل کے آس پاس اتوار کی صبح ڈرون کیمروں کواڑائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ایک ڈرون کیمرہ کل صبح تاج محل کے مین گنبد کے اوپر تک پہنچ گیا۔ پولیس ڈرون کیمرہ اڑانے والے شخص کے بارے میں پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی وجوہات سے تا ج محل کے نزدیک ڈرون اڑانے پر پابندی ہے لیکن یہاں وقتا فوقتا غیر ملکیوں کے ذریعہ ڈرون اڑائے جانے کے واقعات سامنے آتے رہیں۔ پولیس ایسے غیر ملکی سیاحوں کی تلاش بھی کرتی ہے لیکن وہ ڈرون اڑانا ممنوع ہے اس کی جانکاری نہ ہونے کا کہہ کر بچ نکلتے ہیں۔پولیس کے ذریعہ بھی ان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔