قومی خبریں

وزیر اعظم امریکہ سے خالی ہاتھ لوٹیں گے، امریکہ میں چین کا کوئی ذکر نہیں، سبرامنیم سوامی کا نشانہ

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ چین نے ہندوستان کی کئی ایکڑ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، اس کے باوجود امریکہ نے اس کا ذکر وزیرا عظم سے نہیں کیا۔

سبرامنیم سوامی، تصویر آئی اے این ایس
سبرامنیم سوامی، تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس مرتبہ سوامی نے چین کے معاملے پر اپنی ہی حکومت کو گھیر لیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم مودی کے امریکی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین بھارت کے خلاف مسلسل جارحانہ رویہ دکھا رہا ہے، اس کے باوجود امریکہ نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔ ایسے میں وزیر اعظم مودی خالی ہاتھ دہلی لوٹ رہے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی جو اکثر اپنے بیانات کو لے کر بحث میں رہتے ہیں نے اپنے ٹوئٹ میں دی اکانومسٹ میگزین کے صفحہ اول پر چھپی تصویر کا ذکر کیا۔ جس میں جو بائیڈن کو ٹائیگر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ سوامی نے ٹوئٹر پر لکھا، "اسٹرٹیجک فائدہ کے طور پر، پی ایم مودی خالی ہاتھ دہلی لوٹ رہے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے ہندوستان کے خلاف چین کی جارحیت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جب کہ چین نے لداخ کا 4026 مربع کلومیٹر قبضہ کر لیا ہے۔" اکانومسٹ کے صفحہ اول پر شائع تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بائیڈن-مودی ٹائیگر کو اپنے قبضے میں کر رہے ہیں، لہذا بیوقوف نہ بنیں۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں پہلے دن انہوں نے یوگا ڈے پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی اور انہیں بہت سی چیزیں تحفے میں دیں۔ اب وزیر اعظم مودی امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

اس سے کچھ دن پہلے بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے وزیر داخلہ کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی وزارت تبدیل کریں۔ سوامی نے یہ ٹوئٹ منی پور میں جاری تشدد کے حوالے سے کیا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ منی پور میں صدر راج نافذ ہونا چاہیے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، "اب وقت آگیا ہے کہ منی پور کی بی جے پی حکومت کو برطرف کیا جائے اور آرٹیکل 356 کے تحت یہاں مرکزی راج نافذ کیا جائے۔ ساتھ ہی امت شاہ کو وزارت کھیل بھیجا جائے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر