قومی خبریں

مظفر پور: بے خوف بدمعاشوں کا پٹرول پمپ پر حملہ، منیجر کا کیا قتل

پتاہی ہوائی ڈہ کے نزدیک بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر منیجر کو روک لیا اور مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی، تھیلے میں رکھے تیرہ لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مظفر پور: بہار میں مظفر پور ضلع کے کرجا تھانہ علاقہ کے پتاہی ہوائی اڈہ کے نزدیک آج پٹرول پمپ منیجر کے ساتھ لوٹ اور اس کے قتل معاملے میں جانچ کیلئے خصوصی جانچ ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کی تشکیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے کڑھنی تھانہ علاقہ باشندہ اور پٹرول پمپ کے منیجر کرشنا سنگھ (35) پتاہی روڈ واقع پٹرول پمپ پر کام کرتا تھا چونکہ سنیچر اور اتوار کو تعطیل تھی اسی وجہ سے پٹرول پمپ کی سیل کے پیسے جمع نہیں ہو پائے تھے اس لئے وہ آج روپے لے کر بینک میں جمع کرنے کے لئے جا رہے تھا تبھی پتاہی ہوائی ڈہ کے نزدیک پہلے ہی سے گھات لگائے بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر انہیں روک لیا اور لوٹ پاٹ کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے منیجر کو گولی مار کرزخمی کر دیا اور ان کے پاس سے تھیلے میں رکھے تیرہ لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ زخمی منیجر کو مقامی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء مظفر پور زون کے پولس انسپکٹر جنرل نیئر حسنین خان کی ہدایت پر پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے پولس سپرنٹنڈنٹ نگر نیرج کمار سنگھ کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔ اس سلسلے میں کرجا تھانہ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ صدر تھانہ انچارج کو وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined