
نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود آج مسلسل 109ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کے بعد 4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مرکز کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔
مہانگر……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی............... 95.41............... 86.67
کولکتہ ............... 104.67............... 89.79
ممبئی ............... 109.98............... 94.14
چنئی ............... 101.40 ............... 91.43
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔