
نئی دہلی: ملک بھر میں بدھ کے روز لگاتار تیسرے دن تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور لوگوں نے کچھ راحت ضرورت محسوس کی تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اپنی ریکارڈ ترین سطح پر ہنوز برقرار ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی میں اس وقت پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
ادھر، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کا رُخ برقرار ہے اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 63 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کے لئے اوپیک پلس کے ممالک کا اجلاس کل ہونا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔