قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

دہلی میں ڈیزل کی قیمت 19 پیسے بڑھ کر 66.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی جو 29 جولائی کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔ گزشتہ تین دن میں قومی دارالحکومت میں پٹرول 68 پیسے اور ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے ملک میں پٹرول ،ڈیزل کے دام مسلسل تیسرے دن بھی تیزی سے اضافہ کے ساتھ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 29 پیسے بڑھ کر یکم اگست کے بعد کے سب سے اعلیٰ سطح 72.71 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ 6 جولائی کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے جب ٹیکس میں دو روپے کا اضافہ کی وجہ سے دام اچانک بڑھ گئے تھے۔

Published: undefined

دہلی میں ڈیزل کی قیمت 19 پیسے بڑھ کر 66.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی جو 29 جولائی کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔ گزشتہ تین دن میں قومی دارالحکومت میں پٹرول 68 پیسے اور ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں گزشتہ 15 دن کی اوسط کی بنیاد پر ان کے دام طے کرتی ہیں اور اس لئے ابھی کچھ دن اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری رہ سکتے ہیں

Published: undefined

کولکاتا میں بھی پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوا اور بالترتیب 75.43 روپے اور 68.42 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔ ممبئی میں پٹرول 29 پیسے مہنگا ہوکر 78.39 روپے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوکر 69.24 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 30 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے کااضافہ ہوا اور یہ بالترتیب 75.56 روپے اور 69.77 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined