قومی خبریں

ایودھیا قضیہ: نظر ثانی کی اپیل کرنے والوں پر غداری وطن کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، مہنت گری

مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے کہا کہ بورڈ کو مندر کی تعمیر میں روکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الہ آباد: بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازع کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مندر کی تعمیر میں روکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

Published: 19 Nov 2019, 2:11 PM IST

مہنت نریندر گری نے منگل کو یہاں کہا کہ عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں کے خلاف غداری وطن کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کی اکثریت نے بھی قبول کیا ہے اب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو اس معاملے میں روکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہیے۔

Published: 19 Nov 2019, 2:11 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی تنقید کرتے ہوئے مہنت گری نے اویسی اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سرگرمیوں کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ مہنت گری کے مطابق جانچ کے بعد یہ بات سامنے آجائے گی کہ یہ لوگ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ نریندر گری نے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

Published: 19 Nov 2019, 2:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ ایودھیا فیصلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں امن وامان قائم ہے۔ ملک کے مسلمانوں کا آئین اور عدلیہ پر پورا یقین ہے۔ جن لوگوں کو عدلیہ اور آئین پر یقین نہیں ہے وہی لوگ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بات کر رہے ہیں۔ مہنت گری نے اقبال انصاری اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر فاروق کے عدالت عظمی کے فیصلے پر کسی بھی صورت میں نظر ثانی کی اپیل داخل نہ کرنے کے فیصلے کا استقبال کیا۔

Published: 19 Nov 2019, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Nov 2019, 2:11 PM IST