قومی خبریں

لگاتار ساتویں دن عوام کو لگا زبردست جھٹکا، پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ

ہندوستان میں پٹرول- ڈیزل کے دام میں ساتویں دن بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان سات دنوں میں دہلی میں پٹرول 3.90 روپے یعنی 5.47 فیصد اور ڈیزل چار روپے یعنی 5.76 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا  

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت ہفتہ کو 59 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 58 پیسے بڑھ کر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ملک میں پٹرول- ڈیزل کے دام میں ساتویں دن بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان سات دنوں میں دہلی میں پٹرول 3.90 روپے یعنی 5.47 فیصد اور ڈیزل چار روپے یعنی 5.76 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

Published: undefined

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دلی میں پٹرول کی قیمت سنیچر کو 59 پیسے بڑھ کر 75.16 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اس برس 18 جنوری کے بعد کی اس کی اعلی سطح ہے۔ ڈیزل بھی 58 پیسے مہنگا ہوکر 73.39 روپے فی لیٹر کے دام میں فروخت ہوا جو 2 نومبر 2018 کے بعد کی اس کی سب سے زیادہ خوردہ قیمت ہے۔

Published: undefined

پٹرول کی قیمت کولکاتااور ممبئی میں 55۔55 پیسے بڑھ کر بالترتیب 77.05 اور 82.10 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں یہ 51 پیسے بڑھ کر 78.99 روپے فی لیٹر رہی۔ کولکاتا میں ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوکر 69.23 روپے، ممبئی میں 55 پیسے مہنگا ہوکر 72.03 روپے اور چنئی میں 49 پیسے کے اضافے کے ساتھ 71.64 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined