قومی خبریں

عوام نے مودی-شاہ کو برسراقتدار راہل گاندھی کو گالی دینے کے لیے نہیں کیا: کانگریس

کانگریس لیڈر سرجےوالا نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی اور امت شاہ ملک کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کریں اور کانگریس کو گالی دے کر اپنی جھنجھلاہٹ نہ نکالیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سرجے والا

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر ملک کو 1947 کے حالات میں لاکر کھڑا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے انہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو گالی دینے کے لئے نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے کے لئے اقتدار سونپا ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے جمعہ کے روز کہا کہ ’’پی ایم مودی اور امت شاہ کو ملک کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں اور راہل گاندھی واپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو گالی دے کر ان پر اپنی جھنجھلاہٹ نہیں نکالنی چاہئے۔‘‘

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ ’’پی ایم مودی اور امت شاہ جی! آپ کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ عوام نے کام کرنے کے لئے بنایا ہے، روٹی اور روزگار پیدا کرنے کے لئے بنایا ہے۔ راہل گاندھی اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو گالی دینے کے لئے نہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو گالی دینا چھوڑ کر اپنے گریبان میں جھانكیے۔ اپنی جھنجھلاہٹ حریف جماعتوں کے رہنماؤں اور ملک پر کیوں نکال رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر سازشی ایجنڈا نافذ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ نے پورے ملک کو اپنی سازشی اور تقسیم کرنے والے ایجنڈے سے 1947 جیسے حالات پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ آپ کی اتحادی پارٹی ہی شہریت ترمیمی قانون کو نہیں مان رہے ہیں۔ اب آپ کی پارٹی کے وزیر اعلی سروانند سونوال نے ہی اسے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ قومی شہریت رجسٹر-این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون پر آپ کے وزیر اعلی آپ کی بات کاٹ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس ترجمان نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو سب سے پہلے اپنی پارٹی میں ہی ان دونوں مسائل پر حالات ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا اور کہا آج آپ کی حالت ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ والی ہے۔ پہلے اپنا گھر ٹھیک کیجیے پھر اپوزیشن سے بات کیجئے اور اپنے اس سازشی ایجنڈا کو ملک پر تھوپنا بند کیجیے۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined