
ملک میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی عمل شروع ہو گیا ہے۔ لیکن عین انتخابات سے قبل آئی اے ڈی آر کی ایک رپورٹ بی جے پی و مودی حکومت کے لیے مسئلہ کھڑا کر رہی ہے۔ دراصل انتخابات اور انتخابی عمل پر ریسرچ اور سروے کے ساتھ نظر رکھنے والے ادارہ ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کے تازہ سروے میں سامنے آیا ہے کہ ملک کے لوگ مودی حکومت کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔
Published: 26 Mar 2019, 10:09 AM IST
پیر کے روز جاری اے ڈی آر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ووٹروں کی 10 ترجیحات کی بنیاد پر مودی حکومت کے کاموں کا اسکور اوسط سے بھی کم آیا ہے۔ اس کے مطابق ’روزگار کا اچھا موقع‘ ہندوستانی ووٹروں کی اعلیٰ ترجیح ہے۔ ووٹروں کی ترجیحات کے دو دیگر ایشوز ’بہتر صحت خدمات‘ اور ’پینے کا پانی‘ کے معاملے میں بھی حکومت کی کارکردگی اوسط سے کم رہی ہے۔
Published: 26 Mar 2019, 10:09 AM IST
سروے کے مطابق ووٹروں میں روزگار کو لے کر زیادہ امیدیں مودی حکومت سے تھیں اور اس شعبہ میں حکومت کی کارکردگی بدترین مانی گئی۔ حکومت کو اس میں 5 کے اسکیل پر کل 2.15 کی ریٹنگ ملی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹروں کی 10 سرکردہ ترجیحات کو دیکھنے سے صاف ہے کہ ہندوستانی ووٹر دہشت گردی اور مضبوط سیکورٹی اور فوجی قوت جیسے انتظامی ایشوز کے مقابلے میں روزگار اور صحت خدمات، پینے کا پانی، بہتر سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
Published: 26 Mar 2019, 10:09 AM IST
اے ڈی آر نے یہ سروے اکتوبر 2018 سے دسمبر 2018 کے درمیان 534 لوک سبھا حلقوں میں 273487 ووٹروں کے بیچ کیا۔ اے ڈی آر نے کہا کہ یہ سنگین فکر کی بات ہے کہ ووٹروں کی 31 ترجیحات میں سے کسی بھی حکومت کا مظاہرہ اوسط یا اوسط سے اوپر نہیں رہا۔ سروے کے نتیجے میں کہا گیا ہے کہ ’’اس سے واضح اشارہ مل رہا ہے کہ ووٹر حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ حکومت کو ترجیحات طے کرنی ہوں گی اور ان شعبوں پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔‘‘
Published: 26 Mar 2019, 10:09 AM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Mar 2019, 10:09 AM IST