قومی خبریں

پٹنہ ہائی کورٹ نے دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو دی ضمانت

حال ہی میں راجیہ سبھا انتخاب کے دوران جیل سے آ کر ووٹ ڈالنے کے بعد جے ڈی یو لیڈر اننت سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی جیل سے باہر آ جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مکامہ سے جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، وہ جمعہ یا ہفتہ تک جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ بہار اسمبلی انتخاب کے وقت پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کے کارکن دلارچند یادو کا مکامہ ٹال میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں اننت سنگھ جیل میں بند تھے۔ حال ہی میں راجیہ سبھا انتخاب کے دوران جیل سے آ کر ووٹ ڈالنے کے بعد اننت سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی جیل سے باہر آ جائیں گے۔ اس سے قبل پٹنہ سول کورٹ میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے اننت سنگھ کو اس معاملے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی وجہ الزامات کی سنگینی قرار دیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اننت سنگھ کو دلارچند قتل معاملہ میں گزشتہ سال یکم نومبر کو ان کی مکامہ رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریباً 4 ماہ بعد ان کو ضمانت ملی ہے۔ گزشتہ سال بہار اسمبلی انتخاب کی ہلچل کے درمیان 30 اکتوبر کو مکامہ میں دلارچند یادو کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کا الزام اننت سنگھ اور ان کے حامیوں پر لگا تھا، جس کے بعد ایس ایس پی کارتکیہ شرما نے انہیں گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

راجیہ سبھا میں ووٹ ڈالنے آئے جے ڈی یو رکن اسمبلی نے اعلان کیا تھا کہ ’’جب نتیش کمار ہی بہار کے وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے تو ہم کیا کریں گے، یہ ہمارا آخری الیکشن ہے۔‘‘ اننت سنگھ نے مسلسل 6 بار مکامہ سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے پہلی بار فروری 2005 میں اور پھر اسی سال اکتوبر میں بھی جیت حاصل کی تھی۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اب ان کے بیٹے ان کی جگہ انتخاب لڑیں گے۔

Published: undefined

اننت سنگھ اس سے قبل بھی بہار اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران جیل سے باہر آئے تھے۔ دراصل اس وقت اننت سنگھ رکن اسمبلی کے عہدے کا حلف لینے کے لیے جیل سے نکلے تھے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اننت سنگھ جیل سے سیدھے بہار اسمبلی پہنچے تھے اور وہاں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ اس وقت اننت سنگھ نے ایوان میں موجود وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پیر چھوئے تھے اور انہیں ’پرنام‘ بھی کیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اننت سنگھ  کے 2 جڑواں بیٹے ہیں، جن کے نام انکت سنگھ اور ابھشیک سنگھ ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ جے ڈی یو لیڈر انہیں انتخابی سیاست میں کس طرح اتاریں گے۔ 2025 کے انتخاب سے قبل ان کی اہلیہ نیلم دیوی مکامہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ریاست کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، تو اننت سنگھ نے جواب دیا تھا کہ نتیش کمار ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ کون سنبھالے گا۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined