
گاندھی نگر: محکمہ موسمیات نے گجرات کے سوراشٹر کے اوپر کل کم دباؤ کا علاقہ بننے کے امکان کی وجہ سے آج اور آئندہ چار دنوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کی وجہ سے 29ستمبر سے شروع ہونے والے ریاست کے سب سے پسندیدہ اور رنگا رنگ تہوار نوراتری کے دوران گربوں کے انعقاد میں رکاوٹ پیداہونے کے بھی پورے آثار بن گئے ہیں۔
Published: 27 Sep 2019, 10:10 PM IST
ریاست میں اب تک 130 فیصد بارش ہوچکی ہے۔ صبح چھ بجے تک کے پچھلے 24 گھنٹے میں سبھی 33 اضلاع کے 204 تعلقہ مین بارش درج کی گئی تھی جس میں سب سے زیادہ 110 ملی میٹر سریندر نگر کے دھرانگدھرا میں ہوئی تھی۔ آج بھی دو بجے تک 22 اضلاع کے 99 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔
Published: 27 Sep 2019, 10:10 PM IST
محکمہ موسمیات نے آج جاری بلیٹن میں کہا ہے کہ سوراشٹر کے اوپر بننے والا کم دباؤ کا علاقہ اگلے 48گھنٹے میں اور مضبوط بنے گا جس کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر شدید اور بہت شدید بارش ہوگی۔آج بھی گاندھی نگر،احمدآباد ،کھیڑا اور آنند اور امریلی،بھاونگر اور گر سوم ناتھ اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سمندر میں بھی اتھل پتھل اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ماہی گیروں کو آج اور کل گجرات ساحل سے متصل سمندر میں نہ جانے کی وارننگ دی گئی ہے۔
Published: 27 Sep 2019, 10:10 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Sep 2019, 10:10 PM IST