قومی خبریں

’ہمارا مقصد سسٹم کو پیغام دینا تھا‘، پنجاب بی جے پی دفتر کے پاس ہوئے دھماکہ معاملہ میں سکھجندر ببر کا سنسنی خیز بیان

چنڈی گڑھ میں پنجاب بی جے پی دفتر کے باہر ہوئے دھماکہ پر مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل نے شدید فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک ہے۔ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ میں بی جے پی پنجاب کے دفتر کے باہر بدھ (یکم اپریل) کو ہونے والے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ چنڈی گڑھ میں بی جے پی چنڈی گڑھ اور بی جے پی پنجاب کے دو الگ الگ دفاتر ہیں۔ یہ حملہ بی جے پی پنجاب کے دفتر کے باہر ہوا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس ہر زاویے سے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے، جبکہ سکیورٹی ایجنسیاں بھی الرٹ ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined