قومی خبریں

بجٹ اجلاس: لوک سبھا میں ہنگامہ جاری، اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری!

لوک سبھا میں راہل گاندھی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا، جس کے باعث کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حزب اختلاف اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: لوک سبھا کی کارروائی پیر کے روز ایک بار پھر ہنگامے کی نذر ہوتی دکھائی دی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا اور مطالبہ کیا کہ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو ایوان میں بولنے کی اجازت دی جائے۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ جب تک راہل گاندھی کو اظہار خیال کا موقع نہیں دیا جائے گا، وہ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دیں گے۔

Published: undefined

اسپیکر اوم برلا نے اس مطالبے کو قواعد کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کارروائی طے شدہ اصولوں اور ضوابط کے مطابق چلتی ہے اور اسی طریقے سے چلائی جائے گی۔ انہوں نے ارکان سے کہا کہ پہلے سوالیہ وقفہ مکمل ہونے دیا جائے، اس کے بعد ضابطوں کے تحت بحث کی جا سکتی ہے۔ تاہم اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آ گئے، جس کے بعد کارروائی شروع ہونے کے پانچ منٹ کے اندر ہی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Published: undefined

اسی دوران انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی کہ اپوزیشن لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بجٹ اجلاس کے آئندہ دنوں میں بھی ایوان میں کشیدگی برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔

لوک سبھا میں گزشتہ کئی دنوں سے سابق فوجی سربراہ ایم ایم نروَنے کے ایک غیر مطبوعہ یادداشت اور دیگر امور کو لے کر تعطل جاری ہے۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران راہل گاندھی کو چین سے کشیدگی کے معاملے پر اظہار خیال کی اجازت نہ ملنے پر اعتراض جتا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے آٹھ ارکان کی معطلی کے معاملے کو بھی موضوع بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ کر رہے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو چالیس کروڑ عوام کی توقع ہے کہ ایوان میں بحث اور مکالمہ ہو۔ اگر منظم طریقے سے تعطل پیدا کیا جائے اور ایوان کی وقار کو مجروح کیا جائے تو اس انداز میں کارروائی نہیں چلائی جا سکتی۔

ادھر راہل گاندھی نے حال ہی میں اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر انہیں ایوان میں بولنے سے روکنے کو روایت کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ کانگریس نے اس خط کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھی جاری کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ صدر کے خطاب پر بحث کے دوران انہیں ایک مجلہ کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، جس کا حوالہ وہ دینا چاہتے تھے، اور انہوں نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کرتے ہوئے متعلقہ دستاویز کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined