
ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس
نئی دہلی: جولائی کے پہلے دن حکومت کی جانب سے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 183.50 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا، تاہم اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس نے اس اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت پہلے عوام پر بوجھ ڈالتی ہے اور پھر معمولی راحت دے کر اسے بڑی کامیابی کے طور پر پیش کرتی ہے۔
Published: undefined
لکھنؤ میں کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے کہا کہ کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے حکومت نے عوام پر کوئی بڑا احسان کیا ہو۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’یہ حکومت پہلے لوگوں کی آنکھیں چھینتی ہے، پھر انہیں چشمہ دیتی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ پہلے گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جاتا ہے اور بعد میں معمولی کمی کر کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کمی صرف کمرشیل ایل پی جی سلنڈر تک محدود ہے، جبکہ مہنگائی کے باعث عام لوگوں اور کاروباری طبقے کو جن مشکلات کا سامنا ہے، ان کے ازالے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مؤثر منصوبہ نظر نہیں آتا۔ ان کے مطابق مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور حکومت معمولی کمی کرکے تشہیر حاصل کرنا چاہتی ہے، لیکن عوام حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کے رہنما فخرالحسن چاند نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب گیس کی قلت ہوتی ہے تو قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد بھی نرخ کم کرنے میں تاخیر کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی پالیسیاں عام آدمی کے بجائے بڑے سرمایہ داروں کے حق میں ہیں۔
Published: undefined
راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ سدھاکر سنگھ نے کہا کہ قیمت کم کرنے سے پہلے عوام کو گیس کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو گیس دستیاب ہی نہ ہو تو قیمت میں کمی کا عملی فائدہ محدود رہ جاتا ہے، تاہم انہوں نے قیمت میں کمی کو ایک مثبت قدم بھی قرار دیا۔
راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ حکومت پہلے قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتی ہے اور پھر معمولی کمی کر کے یہ تاثر دیتی ہے کہ مہنگائی کم ہو گئی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام اب بھی مہنگائی کے شدید بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined