قومی خبریں

پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا زبردست ہنگامہ، ’وزیر داخلہ جواب دو‘ کا لگا نعرہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’ایوان میں جانا ہماری ذمہ داری ہے، عوام کے تئیں ہماری جوابدہی ہے۔ نریندر مودی اور امت شاہ اپنی انا کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نہیں آ رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@INCIndia</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @INCIndia

 

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا تعطل مسلسل جاری ہے۔ اپوزیشن جنتر منتر پر طلبہ مظاہرے کے دوران ہوئی پولیس کارروائی کو لے کر حکومت کو گھیر رہی ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے وزیر داخلہ امت شاہ اس معاملے پر ایوان میں جواب دیں۔ بدھ (5 اگست) کو رام مندر میں عطیات چوری، پیلیٹ گن کے استعمال کو لے کر وزیر داخلہ کا جواب اور جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے احاطے میں زبردست احتجاج کیا۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی، کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا سمیت دیگر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے خلاف پریرنا استھل پر گاندھی جی کے مجسمہ سے مکر دوار تک مارچ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن ایوان میں وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے جواب کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایوان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آئیں اور جواب دیں کہ 20 جولائی کو جنتر منتر پر احتجاج کے دوران پیلیٹ گن کا استعمال کیوں کیا گیا؟ پیلیٹ گن کے استعمال کی اجازت کس نے دی؟ ساتھ ہی اپوزیشن نے اپنے مارچ میں ایک علامتی ’دان پیٹی‘ بھی رکھا ہے۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’ہمار امطالبہ یہی ہے کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ایوان میں آئیں۔ وہ اپنا بیان دیں، ہم بحث کرنے کو تیار ہیں۔ بحث سے ہی حل نکلے گا۔ ایوان شروع ہوئے کافی دن ہو گئے ہیں۔ انہیں آنا چاہیے، ایوان میں نہ آ کر وہ پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ایوان میں جانا ہماری ذمہ داری ہے، عوام کے تئیں ہماری جوابدہی ہے۔ نریندر مودی اور امت شاہ اپنی انا کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نہیں آ رہے ہیں۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔