
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی فائدہ کے لئے مخالفت کو ہوا دینے والوں کی وجہ سے ملک نے پاکستان کی کرتوتوں کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع گنوا دیا۔
Published: 22 Dec 2019, 3:45 PM IST
مودی نے اتوار کو یہاں رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی شہریت چھیننے والا نہیں بلکہ شہریت دینے والا قانون ہے۔ اس قانون سے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی بنیاد پر متاثرہ اور ستائے ہوئے لوگوں کو ہندستان کی شہریت دیتا اور انہیں احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ملتا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کام کرکے لوگوں کو تشدد کے لئے بھڑکایا ہے۔
Published: 22 Dec 2019, 3:45 PM IST
انہوں نے کہا کہ اس قانون سے دنیا کو پتہ چلتا کہ پاکستان میں کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، وہاں انسانی حقوق کی کیا صورتحال ہے اور اقلیتوں پر کس طرح کے مظالم ہوتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اس کی کرتوتوں کو دنیا کے سامنے لانے کا ملک کو اس قانون سے موقع مل رہا تھا لیکن کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے ملک نے پاکستان کی کرتوت دنیا کے سامنے لانے کا موقع گنوا دیا ہے۔
Published: 22 Dec 2019, 3:45 PM IST
وزیراعظم مودی نے کہاکہ اس قانون سے کئی لوگوں کی امید پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ اس قانون سے کتنے خوش ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے دہلی کے مجنو ٹیلہ علاقہ کی ایک مثال دی اور کہاکہ دو ہفتہ پہلے وہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی اور اس کے والدین نے اس کا نام ’ناگریکتا‘ رکھ دیا۔ مخالفت کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ اگر اس بیٹی کے ماں باپ کی زندگی آسان ہوتی ہے اور ان کا مسئلہ حل ہورہا ہے تو اس میں کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
Published: 22 Dec 2019, 3:45 PM IST
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک سے مذہبی بنیاد پر ستائے گئے لوگوں کو ہندستان آنے کے لئے مجبور ہونا پڑتا ہے۔ انہیں مجبوری میں اپنا گھر چھوڑ کر آنا پڑتا ہے، اپنی بہوبیٹیوں کی عزت کے لئے ہندستان کا رخ کرنا پڑتا ہے تو اس پر کسی کو دقت نہیں ہونی چاہئے۔
وزیراعظم نے کہاکہ دانشوروں کو سمجھ آنا چاہئے کہ کوئی بھی پناہ گزین اپنے درد کی وجہ سے ہندستان کی سرحد میں پہنچتا ہے تو کہتا ہے کہ وہ اپنی زندگی بچانے کے لئے آیا ہے۔ وہ کچھ چھپاتا نہیں ہے اور کہتا ہے کہ مجبور ہوکر ہندستان آیا ہوں۔ درانداز کبھی بھی اس طرح کی وضاحت کے ساتھ نہیں آتا۔وہ چھپتا ہے اور اپنی شناخت چھپانے کی مسلسل کوشش کرتا ہے لیکن پناہ گزیں اپنی پہچا ن کبھی نہیں چھپاتا ہے۔
مودی نے کہاکہ پاکستان کی طرف انہو ں نے خود دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور جب اپنی پہلی مدت کار کے دوران وہ ملک کے وزیراعظم کے طورپر پاکستان گئے تھے لیکن بدلے میں پاکستان نے ملک کو زخم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر دہشت گردانہ حملے کرائے ہیں۔
Published: 22 Dec 2019, 3:45 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Dec 2019, 3:45 PM IST