قومی خبریں

آپریشن سندور: پاکستانی فوج کے دعویٰ کا سوشل میڈیا صارفین نے اڑایا مذاق، انٹرنیشنل میڈیا میں بھی فضیحت کا سامنا

میرو نام کی ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور کلپس کا استعمال اپنے دعوے کے لیے کر رہی ہے جو اپنے آپ میں مضحکہ خیز ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’آپریشن سندور‘ کے تحت میزائل، ڈرون حملوں اور گولی باری کے بعد اب جنگ بندی ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک کے فوج کے اعلیٰ عہدیداران نے پریس کانفرنس کر جنگ کے درمیان ایک دوسرے کو پہنچائے گئے نقصانات کی جانکاری دی ہے۔ ہندوستانی فوج نے 100 دہشت گردوں کو مارنے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے، پاکستانی فوج کے ایئربیس اور تقریباً 40 پاکستانی جوانوں کو ہلاک کرنے کی بات کہی ہے۔ ہندوستانی فوج کی پریس کانفرنس کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ یہ انتہائی متاثر کن تھا اور اپنی باتوں کی تصدیق بھی انھوں نے بہتر انداز میں کی۔

Published: undefined

دوسری جانب پاکستانی فوج نے اپنی پریس کانفرنس میں ہندوستان کے فوجی اڈوں کو نقصان پہنچانے کی بات کہی ہے، جس کا مذاق بن رہا ہے۔ پاکستانی فوج کے دعووں کی ہندوستانی فوج نے ثبوت کے ساتھ قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ ہندوستانی فوج نے دکھایا کہ ہندوستانی فوجی اڈے صحیح سلامت ہیں، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے سرسا سے دہلی تک کو نشانہ بنائے جانے پر لوگوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوب مزے لیے۔ صارفین نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کی نقل کر دعوے تو بڑے بڑے کیے لیکن ان کے پاس ویڈیو، فوٹیج یا پھر تصویر تک نہیں ہے، جس سے وہ یہ ثابت کر سکے کہ ان کے دعوے صحیح ہیں۔ یہاں تک کہ صارفین نے پاکستانی فوج کی پریس کانفرنس کو سرکس تک سے تشبیہ دے دی۔

Published: undefined

میرو نام کی ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور کلپس کا استعمال اپنے دعوے کے لیے کر رہی ہے جو اپنے آپ میں مضحکہ خیز ہے۔ ہندوستانی فوج کی تعریف ضرور کرنی ہوگی جس نے جے ایف-16 کو نقصان پہنچانے کا ثبوت دیا ہے۔ اس درمیان لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ پاکستانی لوگ اپنے فوج کی پریس کانفرنس کیوں نہیں شیئر کر رہے ہیں۔ کیونکہ وہ بھی جانتے ہیں کہ ان کی پریس کانفرنس اسکولی بچوں کی طرح جھوٹ پر مبنی تھی۔ یہی نہیں ’اسکائی نیوز‘ اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستانی فوج پر سوال کھڑے کرنے والے رپورٹس بنائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined