
فائل تصویر آئی اے این ایس
ہردوئی میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے قومی چیف جنرل سکریٹری ڈاکٹر اروند راج بھر نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے اور سبھاسپا اس معاملے پر احتجاج کرے گے۔ احتجاجی تحریک کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے یکم ستمبر کو ریاستی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اروند راج بھر نے کہا کہ گنے سے چینی بننے کے بعد اس کا ریٹ بڑھ جاتا ہے اور عام لوگ بھی چینی خریدتے ہیں۔ ایسے میں عوام کو راحت ملنی چاہیے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم ستمبر کو ریاستی اجلاس بلایا گیا ہے، اس میٹنگ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف احتجاجی تحریک کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سبھاسپا عوام کے مفاد میں سب سے پہلے کھڑی ہوگی ۔
اکھلیش یادو کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی قیاس آرائیوں پر اروند راج بھر نے واضح طور پر کہا کہ تحریک کا اتحاد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھاسپا این ڈی اے کے ساتھ رہ کر پی ڈی اے کو چیلنج کرے گی۔ سماجوادی پارٹی کے 'چونی' والےبیان کا مقابلہ کرتے ہوئے اروند راج بھر نے کہا کہ چونی کو کمتر نہیں سمجھا جانا چاہئے کیونکہ یہ ملک کی کرنسی میں بھی اہم رہی ہے۔
جنتر منتر پر ریزرویشن کے خلاف جاری احتجاج پر اروند راج بھر نے کہا کہ س سبھاسپا طویل عرصے سے معاشی بنیادوں پر ریزرویشن کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ای ڈبلیو ایس کے تحت 10 فیصد ریزرویشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریزرویشن سسٹم میں درجہ بندی اور جائزہ ضروری ہے۔اروند راج بھر نے بتایا کہ سبھاسپا 13 ستمبر کو ہردوئی کے نارمل گراؤنڈ میں ایک سماجی ہم آہنگی ریلی کا اہتمام کرے گی۔ اس کے مہمان خصوصی پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی اے اور بی جے پی کی جانب سے پروگرام میں کچھ بڑے لیڈروں کو مدعو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔