قومی خبریں

بریلی: توہین رسالتؐ کے خلاف ایک لاکھ افراد کا احتجاج، نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ

توہین رسالتؐ کے خلاف بریلی میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا اور بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

تصویر آس محمد کیف
تصویر آس محمد کیف 

بریلی: توہین رسالتؐ کے خلاف بریلی میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ اور اجلاس اسلامیہ میدان میں منعقد کیا گیا اور یہ پوری طرح سے پرامن نظر آیا۔ اتحادِ ملت کونسل (آئی ایم سی) سے وابستہ مولانا توقیر رضا نے احتجاج کی کال دی تھی۔ اجلاس کے تعلق سے صرف ڈیڑھ ہزار لوگوں کے مجمع کی اجازت لی گئی تھی لیکن اس میں ایک لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران مقررین نے کہا کہ حکومت نوپور شرما کی گرفتاری میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے، لہذا اس معاملہ کو اقوام متحدہ (یو این او) میں اٹھایا جائے گا۔ یہ اجلاس جمعہ کے روز منعقد کیا جانا تھا لیکن کشیدگی کے پیش نظر اسے اتوار کے روز کے لئے موخر کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر رضا نے مسلمانوں کے تئیں انتظامیہ کے دوہرے رویے پر کئی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے اب تک نوپور شرما کو گرفتار نہ کئے جانے پر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو اپنا مکتوب بھی پیش کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

مولانا توقیر رضا نے کہا کہ وہ مکتوب لے کر آئے ہیں لیکن اسے اس بے ایمان حکومت کے حوالہ نہیں کریں گے کیونکہ اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’ہم امن پسند لوگ ہیں، ہم ٹرین نہیں جلا رہے، ہماری بات نہیں سنی جا رہی۔ آج بڑے پمانے پر نوجوان ٹرین جلا رہے ہیں لیکن بلڈوزر چلایا گیا، کوئی لاٹھی کوئی گولی چلائی گئی؟ ایسے ماحول میں ہم کیسے مان لیں کہ ہماری بات سنی جائے گی۔ ہم اب اس معاملہ کو اللہ کے اوپر چھوڑتے ہیں، اللہ ہی سزا دے گا۔‘‘

Published: undefined

مولانا توقیر رضا نے اپنا مکتوب حکومت کے سپرد کرنے کے بجائے اسے یو این او کو بھیجنے کی بات کی اور کہا کہ اب ہم یو این او کے دہلی واقع دفتر پر جا کر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا ’’اب ہم پوری دنیا کو بتائیں گے کہ ہمارے ساتھ کتنے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ملک صرف انہی کا نہیں ہیں یہ ہمارات بھی ملک ہے۔‘‘

Published: undefined

نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کا موازنہ کرتے ہوئے مولانا توقیر رضا نے یوگی آدتیہ ناتھ کو بہتر اور ’راج دھرم‘ پر عمل کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’ہم یوگی آدتیہ ناتھ کو سب سے زیادہ ناپسند کرتے تھے لیکن ماضی میں کچھ ایسے واقعات پیش آئے ہیں جب یوگی نے ثابت کیا ہے کہ وہ راج دھرم پر عمل کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی