قومی خبریں

کشمیر کا ایک روز بعد بیرون دنیا کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ بحال

ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ روشنی میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سری نگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔

سری نگر ہوائی اڈہ، تصویر یو این آئی
سری نگر ہوائی اڈہ، تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر کا جمعرات کو ایک روز بعد بیرون دنیا کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ بحال ہوگیا۔ بتادیں کہ بھاری برف باری کے باعث بدھ کے روز وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ منقطع رہا تھا۔ علاوہ ازیں سڑکوں پر برف جمع ہونے اور پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے وادی کے دور افتادہ علاقوں کا اپنے اپنے ضلع صدر مقامات کے ساتھ بھی زمینی رابطہ منقطع رہا تھا۔ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ جمعرات کو جہاں سری نگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال ہوگیا، وہیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی جزوی نقل حمل بحال ہوگئی۔

Published: undefined

ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ روشنی میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سری نگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کم روشنی کے باعث ہوائی اڈے پر صبح کے وقت کئی پروازیں موخر کی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپائس جٹ کی ایک پرواز نے ہوائی اڈے پر جمعرات کو لیںڈ کیا، جس کے ساتھ ہی آپریشن بحال ہوگیا۔ سری نگر ہوائی اڈے پر بدھ کے روز تمام پروازیں معطل ہوئی تھیں جس کے باعث متعدد مسافر درماندہ ہوگئے تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل جمعرات کو جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ اس قومی شاہراہ پر بدھ کے روز کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند رہی تھی جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔

Published: undefined

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر اودھم پور سے بانہال تک ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر جانے والی تمام ٹرکوں نے نویوگ ٹنل پار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاضی گنڈ سے نویوگ ٹنل تک شاہراہ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار کافی سست ہے۔ موصوف عہدیدار نے کہا کہ شاہراہ پر فی الوقت چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر جمعرات کو درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر آج بھی تازہ ٹریفک کی نقل و حمل بند ہی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ