قومی خبریں

کیا طاقت کے زور پر پیدا حب الوطنی سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے! چدمبرم کا سوال

سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا طاقت کے زور پر پیدا حب الوطنی کے دَم پر دنیا میں کسی ایشو کا حل نکلا ہے؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹ کر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں شاہ فیصل کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہ فیصل پہلے سول سروس امتحان میں آئے اور آئی اے ایس میں شامل ہوئے۔ انھوں نے جموں و کشمیر پر حکومت کے کاموں کو سب سے بڑا دھوکہ بتایا ہے۔ اگر شاہ فیصل یہ سوچ رہے ہیں تو ذرا سوچیے کہ کشمیر کے عوام کیا سوچتی ہوگی۔ کیا طاقت کے زور پر پیدا حب الوطنی کے دَم پر دنیا میں کسی ایشو کا حل نکلا ہے۔‘‘

Published: 08 Aug 2019, 11:10 AM IST

واضح رہے کہ کشمیری آئی اے ایس افسر سے سیاسی لیڈر بنے شاہ فیصل نے کہا تھا کہ کشمیر ایک ناقابل بیان ’لاک ڈاؤن‘ کا سامنا کر رہا ہے اور ریاست کی پوری 80 لاکھ آبادی آج کی طرح کبھی قید میں نہیں رہی۔ فیصل نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’کشمیر میں مکمل خوف۔ ہر کوئی ٹوٹ گیا ہے۔ ہر چہرے پر شکست کا جذبہ واضح ہے۔‘‘

Published: 08 Aug 2019, 11:10 AM IST

شاہ فیصل نے آگے کہا کہ ’’شہریوں سے لے کر موضوعات تک۔ تاریخ نے ہم سبھی کے لیے ایک بھیانک موڑ لیا ہے۔ لوگ حیران ہیں۔ ایسی عوام، جس کی زمین، پہچان، تاریخ دن دہاڑے چھین لی گئی ہے۔‘‘ فیصل نے وادی میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کے ذریعہ ملک کےعوام کو آگاہ کیا۔

Published: 08 Aug 2019, 11:10 AM IST

شاہ فیصل نے پوسٹ میں لکھا تھا ’’کشمیر ایک ناقابل بیان لاک ڈاؤن کا تجربہ کر رہا ہے۔ زیرو برج سے ہوائی اڈے تک گاڑیوں کی کچھ آمد و رفت نظر آ رہی ہے۔ دیگر مقامات پر بالکل سناٹا ہے۔ صرف مریضوں اور کرفیو کا پاس رکھنے والوں کو چھوڑ کر۔‘‘

Published: 08 Aug 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Aug 2019, 11:10 AM IST