قومی خبریں

اومیکرون بحران: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا نیا انتباہ، تقریبات ملتوی کرنے کی ضرورت

آج جشن منا کر کل غم منانے سےبہتر ہے کہ ہم کل ہی جشن منائیں، شواہد موجود ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ہلاکت خیز عالمی وباکورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کر دیا۔

Published: undefined

ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

Published: undefined

ان کایہ بھی کہنا تھا کہ آج جشن منا کر کل غم منانے سےبہتر ہے کہ ہم کل ہی جشن منائیں، شواہد موجود ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Published: undefined

ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا تھا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں، اومیکرون ویرینٹ ہم سبھی کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined