
راکیش ٹکیت / تصویر: آئی اےاین ایس
بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کو اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے اور انہیں حمایت دینے گئے تھے، لیکن مظاہرہ گاہ کی طرف جاتے وقت پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی بھارتیہ کسان یونین اور دیگر کسان تنظیموں کے کارکنان میں ناراضگی اور غصے کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مختلف مسائل کو لے کر بھونیشور میں کسانوں کی تحریک 22 مارچ سے جاری ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر پیر کو بڑی تعداد میں کسان اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران تحریک میں حمایت کے لیے جا رہے بی کے یو ترجمان راکیش ٹکیت کو پولیس نے روک لیا اور گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
بی کے یو کے ضلعی صدر نوین راٹھی نے اس واقعہ پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری کسانوں کی تحریک کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈیشہ کے کسان پانی، جنگل اور زمین جیسے اہم مسائل کو لے کر تحریک چلا رہے ہیں۔ بی کے یو کی اعلیٰ قیادت اس معاملے میں سنجیدگہ سے تبادلہ خیال کر رہی ہے اور موجودہ حالات پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کے خلاف تحریک شروع کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
راکیش ٹکیت کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں کسانوں کے مسائل ایک بار پھر بحث کے مرکز میں ہیں۔ بی کے یو اور دیگر کسان تنظیمیں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ راکیش ٹکیت کی گرفتاری کو کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے کسان تنظیموں میں بے چینی اور غصہ بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined