قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد صرف1،649 رہی

کل 24 گھنٹوں کے دوران مزید 189 مریضوں کی موت کےبعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 23،202 ہوگئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5،158 مزید مریض صحت یاب ہوگئے لیکن اس عرصے کے دوران 189 مریضوں کی موت ہوگئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب لوگوں کی تعداد نئے متاثرہ افراد کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران نئے معاملوں کی تعداد 1،649 رہی۔

Published: undefined

دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ نئے معاملوں کے مقابلہ میں کل دہلی میں سرگرم معاملوں کی تعداد 3،698 اور کم ہوکر 27،610 رہ گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ کل جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 1،649 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،16،868 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5،158 مزید بڑھ گئی جس کے بعد مجموعی طور سے ان کی تعداد بڑھ کر 13،66،056 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اس عرصے کے دوران مزید 189 مریضوں کی موت کےبعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 23،202 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.64 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68،043 نمونوں کی جانچ کی گئی اور فی دس لاکھ آبادی میں ٹیسٹوں کی اوسط 9،85،641 ہے۔ دریں اثنا دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد 46،570 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined