قومی خبریں

ہوائی پروازوں کی تعداد 700 سے کم رہی لیکن مسافروں کی تعداد میں معمولی اضافہ

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18 مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے کم ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد کچھ اضافہ ہوا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

گھریلو راستوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد میں منگل کے روز کچھ اضافہ ہوا، جبکہ پروازوں کی تعداد گھٹ کر 700 سے کم ہو گئی۔ وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے بدھ کے روز جاری والے اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز 47537 مسافروں نے 694 پروازوں میں سفر کیا اس سے قبل پیر کے روز 714 پروازوں میں 47028 مسافر اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18 مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے کم ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد کچھ اضافہ ہوا ہے۔مسافروں کی تعداد میں اضافہ ایک اچھی خبر ہے۔ جیسےجیسےاس تعداد میں اضافہ ہو گا ویسے ویسے عام زندگی پٹری پرلوٹنی شروع ہو جائےگی۔

Published: undefined

گزشتہ سال، ملک میں باقاعدہ پروازیں 25 مارچ سے دو ماہ کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی تھیں۔ اس کے بعد، 25 مئی 2020 سے گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ اس سال فروری تک مسافروں کی تعداد میں ہرسابقہ مہینے کے مقابلے میں ہر مہینے اضافہ ہوا تھا، جبکہ اس کے بعد مسلسل تین ماہ تک اس میں کمی درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined