قومی خبریں

اب مہاراشٹر میں این آر سی کی تیاری، نظر بندی مرکز بنانے کے لئے مانگی زمین!

رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کی وزارت داخلہ نے نوی ممبئی پلاننگ اتھارٹی سے نظر بندی مرکز بنانے کے لئے زمین مانگی ہے اس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اب وہاں بھی این آر سی کی تیاری ہو رہی ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

ویسے تو وزیر داخلہ امت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ ان کی حکومت پورے ملک میں این آر سی لاگو کرے گی اور آسام میں اس تعلق سے حتمی فہرست 31اگست کو جاری بھی ہو گئی ہے اور آسام کے 19 لاکھ لوگوں کے نام اس فہرست میں نہیں ہیں ۔ جن افراد کے نام فہرست میں نہیں ہیں ان میں کئی افراد کا تعلق فوج اور دیگر محکموں سے ہے ۔ آسام کے بعد اب ایسی خبریں ہیں کہ ریاست مہاراشٹر میں بھی این آر سی لاگو کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کی وزارت داخلہ ریاست میں غیر قانونی طور پر رہ رہے لوگوں کو حراست میں رکھنے کے لئے نظر بندی مراکز بنانے کی تیاری کر رہی ہے ۔

Published: 09 Sep 2019, 12:10 PM IST

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مہاراشٹر حکومت کی وزارت داخلہ نے نوی ممبئی پلاننگ اتھاڑٹی سے نظر بندی مرکز بنانے کے لئے زمین دینے کو کہا ہے ۔حکومت کے اس قدم سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آسام کے بعد مہاراشٹر میں بھی ایسے لوگوں کا پتہ لگانے کی تیاری ہے جو غیر قانونی طور پر وہاں رہ رہے ہیں اور ان غیر قانونی لوگوں کوحراست میں رکھنے کے لئے نظر بندی مرکز بنائے جائیں گے ۔

Published: 09 Sep 2019, 12:10 PM IST

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مہارشٹر سٹی اینڈ انڈسٹری ڈویلپمنٹ کارپوریش کو مہاراشٹر حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک خط لکھا گیا ہے۔ اس خط میں نیرول میں دو سے تین ایکڑ زمین دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ واضح رہے نیرول ممبئی سے بیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ اس خبر کے بعد مہاراشٹر میں باہر سے آئے لوگوں میں زبردست بے چینی ہے ۔

Published: 09 Sep 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Sep 2019, 12:10 PM IST