قومی خبریں

’بی جے پی-جے ڈی یو میں سب کچھ ٹھیک نہیں‘، آر جے ڈی کا بڑا دعویٰ

آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ ’’ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ جے ڈی یو کا بی جے پی میں انضمام ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ جو جے ڈی یو میں ہیں ان کی روح بی جے پی میں بستی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / ویڈیو گریب</p></div>

تیجسوی یادو / ویڈیو گریب

 

بہار میں اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی یو میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ پیر (18 مئی) کو جب آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری سے پوچھا گیا کہ آنند موہن نے کہا ہے کہ جے ڈی یو میں کچھ لوگ پیسہ لے کر وزیر بنے ہیں یا انہی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جو پیسے دے رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اب ساری پول تو جے ڈی یو کے لیڈر ہی کھول رہے ہیں۔ ابھی تو ایک سامنے آئے ہیں، فہرست کافی لمبی ہے۔ بہت سارے لوگ بغاوت کرنے والے ہیں، جے ڈی یو خاتمے کے دہانے پر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو جلد ہی 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری کے مطابق بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ تیجسوی یادو نے پیش گوئی کر دی ہے کہ یہ حکومت زیادہ دنوں تک چلنے والی نہیں ہے۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈر للن سنگھ کے بیان ’سمراٹ چودھری نتیش کمار کے جانشین ہے‘ پر آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ ’’یہ بات تو ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ جے ڈی یو کا  بی جے پی میں انضمام ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ جو جے ڈی یو میں ہیں ان کی روح بی جے پی میں بستی ہے۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب وزیر اعظم مودی کی اپیل پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ ’’تمام اپوزیشن پارٹیاں اور ملک کی عوام دیکھ رہی ہے کہ وزیر اعظم کس طرح اپیل کرتے ہیں کہ ایندھن بچائیے، پٹرول-ڈیزل بچائیے، سونا مت خریدیے، بیرون ممالک سفر مت کریے اور خود گھوم رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم اچھے دن کا کہہ رہے تھے، آپ کے اچھے دن تو آ گئے بیرون ممالک گھومنے کے، لیکن ملک کی عوام بیرون ممالک نہیں جا سکتی، سونا نہیں خرید سکتی، گاڑیوں پر نہیں گھوم سکتی، یہی ان کے اچھے دن ہیں...‘‘

Published: undefined

اس سوال پر کہ جے ڈی یو کی جانب سے آر جے ڈی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ نشانت کمار کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ کل بھی بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم وزیر صحت پر کچھ نہیں بولیں گے۔ نشانت کے بارے میں تیجسوی یادو نے کچھ نہیں کہا ہے اور عوام سب دیکھ رہی ہے۔ عوام اب اندازہ لگائے گی کہ تیجسوی یادو نے جو جو کہا سب سچ ثابت ہوا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined