تصویر آئی اے این ایس
نوئیڈا میں جاری مزدوروں کے احتجاج کے درمیان اب ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ جہاں نوئیڈا کے سائبر تھانہ پولیس نے 14 اپریل کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غلط اور اشتعال انگیز ویڈیو ڈالنے کے معاملے میں پرینکا بھارتی اور ڈاکٹر کنچنا یادو سمیت کئی لوگوں پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے 11 اپریل 2026 کی مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کی ایک پرانی ویڈیو کو نوئیڈا کا بتا کر شیئر کیا تھا، جس میں پولیس کو ایک شخص کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سیکٹر 62 میں آتشزدگی کی جھوٹی ویڈیو پھیلائی۔ اس سوچی سمجھی سازش کا مقصد نوئیڈا کے شہریوں میں انتظامیہ کے تئیں مزید خوف پیدا کرنا تھا۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق تحقیقات میں گمراہ کن معلومات پھیلانے کے معاملے میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی 2 قومی ترجمان پرینکا بھارتی اور ڈاکٹر کنچنا یادو کے خلاف بھی نوئیڈا پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے غلط ویڈیو کو نوئیڈا کا بتا کر شیئر کیا، جس سے مختلف علاقوں میں خوف اور عدم یقین کا ماحول بنا۔ پولیس افسران کے مطابق اس پوسٹ میں منصوبہ بند طریقے سے اشتعال انگیز اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر پولیس کی شبیہ کو خراب کرنے اور امن و امان کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ملزمان کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 353 (1) (بی) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 اور 66 ڈی کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب اس سے قبل پولیس کے پاس احتجاج کے متعلق آئی ’چیٹ‘ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پر سماعت نہیں ہوتی، تب تک ہڑتال جاری رکھی جائے۔ لاٹھی چارج کے بعد بھی دوبارہ اکٹھا ہونے کی اپیل والی آڈیو نے انتظامیہ کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پولیس انتظامیہ اس پورے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔ وائرل آڈیو اور چیٹ کی صداقت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان پیغامات کو پھیلانے کے پیچھے کون لوگ ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے۔
Published: undefined
افسران کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کا کردار اشتعال انگیز سرگرمیوں میں پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس درمیان پولیس نے مزدوروں سے امن برقرار رکھنے اور کسی بھی افواہ یا اشتعال انگیز پیغام پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ نکالا جائے گا، اس لیے لا اینڈ آرڈر کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ نوئیڈا میں موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حساس علاقوں میں اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined