قومی خبریں

تشدد متاثرہ منی پور میں 30 اپریل 2027 تک نہیں ہوگی مردم شماری، ہائی کورٹ نے دی ہدایت

منی پور ہائی کورٹ نے مختلف تنظیموں کی جانب سے داخل کردہ عرضیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مردم شماری 30 اپریل 2027 تک روکنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مردم شماری / آئی اے این ایس</p></div>

مردم شماری / آئی اے این ایس

 

تشدد سے نبرد آزما منی پور میں مردم شماری سے متعلق ہائی کورٹ نے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے۔ عدالت نے ریاست میں مردم شماری کے عمل کو 30 اپریل 2027 تک روکنے کا حکم دیا ہے۔ منی پور ہائی کورٹ نے مختلف تنظیموں کی جانب سے داخل کردہ عرضیوں کا نوٹس لیتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی۔ ان عرضیوں میں ریاست میں جاری تنازعہ اور غیر قانونی نقل مکانی کے باعث آبادی کے تناسب اور جغرافیائی تقسیم (ڈیموگرافی) میں ہونے والی تبدیلیوں کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔