قومی خبریں

کشمیر میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں، مدرسہ 'سراج العلوم' سری نگر کے چیئرمین سمیت کئی افراد گرفتار

این آئی اے نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار شدگان میں سری نگر میں قائم مدرسہ 'سراج العلوم' کے چیئرمین بھی شامل ہیں

این آئی اے، علامتی تصویر
این آئی اے، علامتی تصویر 

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سری نگر میں قائم مدرسہ 'سراج العلوم' کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر اور سری نگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں کس کیس یا کیسز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لانے کے علاوہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز اور سٹوریج ڈیوائسز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

Published: undefined

این آئی اے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے دلال محلہ نواح بازار میں قائم مدرسہ 'سراج العلوم' پر چھاپہ مارا اور وہاں پر کچھ دستاویزات اور لیپ ٹاپ اپنے قبضے میں لینے کے علاوہ اس مدرسے کے چیئرمین ادنان احمد ندوی کی گرفتاری عمل میں لائی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ مدرسہ اترپردیش کی اسلامی یونیورسٹی 'دارالعلوم ندوۃ العلماء' سے منسلک ہے۔ جنوبی کشمیر میں این آئی اے کی ٹیموں نے ایک ایم بی اے ڈگری یافتہ نوجوان سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز